متحدہ عرب امارات

یو اے ای: غیر قانونی طور پر گیس سیلنڈر بھرتے ہوئے آگ لگنے کے الزام میں ایک شخص کو قید کی سزا سنا دی گئی

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کی کریمنل کورٹ ایک ایک فارم پر غیر قانونی طور پر گیس سیلنڈر بھرنے اور آگ لگنے کا باعث بننے کے الزام میں ایک شخص کو ایک سال قید کی سزا سنا دی۔

پبلک پراسیکیوشن کے مطابق ملزم اور اس کے ساتھیوں نے ایک سرکاری گیس کمپنی کے جعلی لیبل بھی بنائے اور لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا۔ عدالت نے قید کی سزا مکمل کرنے کے بعد ملزم کو ملک بدر کرنے کا حکم بھی سنایا ہے۔

ایشیائی باشندے کو جرم کے دو سال بعد گرفتار کر کے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا تھا۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق ملزم نے العویر کے علاقے میں ایک فارم کرائے پر لے رکھا تھا۔ ملزم نے 112 گیس سیلنڈر خریدے اور انہیں ایک گاڑی میں فارم پر منتقل کیا، پھر جعلی سرکاری لیبل تیار کیے اور انہیں خالی سیلنڈروں پر چپکا دیا۔

ملزمان نے ایک اور امارات سے  خریدے کے گیس سیلنڈروں میں سے گیس خالی سیلنڈروں میں بھرنے کی کوشش کی۔ تاہم، اسی عمل کے دوران گیس لیک کی وجہ سے دھماکہ ہوا اور آگ لگ گئی۔ جس سے فارم پر لگے پام کے درختوں کو نقصان پہنچا۔

حادثےکے فوری کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ تاہم تیسرے ملزم کو حادثے سے دو سال بعد گرفتار کیا گیا۔ گرفتاری کے بعد ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے فارم اپنے اسی غیر قانونی مقصد کے لیے کرائے پر لے رکھا تھا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button