خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں سیاحوں کو ہوٹل کی بکنگ پر 50 فیصد سے زیادہ ڈسکاؤنٹ کا اعلان کرتے ہوئے بڑی آفرکردی گئی

خلیج اردو: عجمان ٹورازم ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (اےٹی ڈی ڈی) نے کہا ہے کہ عجمان کے تمام ہوٹلوں کی بکنگ پر 50 فیصد ڈسکاؤنٹ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اس خصوصی پیشکش میں ریسٹورنٹ، سپاز اور دیگر کئی سہولیات پر ڈسکاؤنٹ دیا جارہا ہے۔ اےٹی ڈی ڈی کے مطابق یہ دوسری سالانہ مہم ہے جو ۱۰ ستمبر تک جاری رہے گی۔

اس مہم کے تحت عجمان کے تمام ہوٹلز، سہولیات گھر سمیت دیگر تمام مقامات کو شامل کیا گیا ہے۔ شمالی امارات پر خوبصورت ساحلی مقامات، دلفریب مناظر اور کوزینز کا گھر ہے۔ اے ٹی ڈی ڈی کے ڈائریکٹر جنرل صالح محمد ال گیزری کا کہنا ہے کہ یہ مہم امارات میں بہت نمایاں اور قابل تعریف ٹورازم ایونٹ بن گیا ہے۔ اس مہم کی وجہ سے بہت سے تفریحی ایونٹ کامیاب ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ادارے کیجانب سے پہلے بھی یہاں پرخصوصی پروموشنز دی جاتی رہی ہیں اور گرمیوں کی چھٹیوں کو بہترین اور یادگار بنانے کے لیے ہوٹلوں پر خصوصی ڈسکاؤنٹ اور سفری سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ادارے نے تمام احتیاطی تدابیر اپنائی ہیں تاکہ سیاحوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button