متحدہ عرب امارات

بیوی کی مرضی معلوم کیے بغیر شوہر نے جب اس کے بنک اکاؤنٹس سے رقم منتقل کی تو عدالت نے خاوند کو لاکھوں درم جرمانہ کر دیا

خلیج اردو
14 جنوری 2021
ابوظبہی : ابوظبہی کی اپیلنٹ کورٹ نے ایک خاوند کو مرضی کے بغیر اس کی بیوی کے اکاؤنٹ سے رقم منقتل کرنے کے جرم میں اسے 465 ہزار درہم کا جرمانہ کر دیا ہے۔

ابوظبہی کی عدالت نے ابتدائی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا ہے جس نے عرب شوہر کو اپنی بیوی کے اکاؤنٹ سے منتقل کیے جانے والی رقم واپس کرنے اور مقدمے کی رقم ادا کرنے کی ہدایت کی تھی۔

مقدمے کی سرکاری دستاویزت کے مطابق اہلیہ نے اپنے شوہر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی تھی جس میں اس نے مطالبہ کیا تھا کہ اس کا شوہر اس کے کمپنی شیئر اور بنک سے غیر قانونی طور پر منتقل کی جانے والی رقم واپس کردے۔

اہلیہ نے بتایا کہ اس نے اپنے شوہر کو اپنی جائیدادیں اور بینک اکاؤنٹس اور اسٹاک کو سنبھالنے کے حوالے سے پاور آف اٹارنی دی تھی اور اس کا شوہر 15 سالوں سے اس کی جائیداد سنبھال رہا ہے۔

بعد میں خاتون کو پتہ چلا کہ اس کے خاوند نے غیر قانونی طور پر اس کے بینک اکاؤنٹس سے رقم اس کی رضامندی کے بغیر منتقل کردی تھی۔ اہلیہ نے یہ بھی الزام لگایا کہ اس نے اپنی کرایے سے حاصل ہونے والی آمدنی سے بھی رقم چھپائی ہے۔

خاتون نے حکام سے اس معاملے کی تحقیقات کرنے اور اس کی مبینہ غلط کاروائیوں کا پتہ لگانے کی اپیل کی تھی۔ اس نے مطالبہ کیا تھا کہ انہیں پچھلے 15 سالوں میں اس کے کرایے سے حاصل ہونے والی آمدنی سے 2 ملین ڈالر واپس کیے جائیں۔

اس سے قبل ابوظہبی کی ابتدائی عدالت نے شوہر کو قصوروار ٹہرایا تھا اور اس معاملے کو دیکھنے کیلئے عدالت کی طرف سے تفویض کردہ ایک ماہر اکاؤنٹنٹ کی جاری کردہ ایک رپورٹ کی بنیاد پر انھیں 465،000 درہم ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔

شوہر نے ابتدائی عدالت کے فیصلے کو چیلنج کیا اور بتایا کہ کسی قانونی غلطی کی وجہ سے یہ غلطی ہوئی ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ان کی اہلیہ نے اپنے مقدمے میں جھوٹے اور متضاد بیانات دیئے ہیں۔ تاہم ابو ظہبی اپیلنٹ کورٹ نے خاوند کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے اسے مقدمے پر آنے والے اخراجات کے ساتھ ساتھ 656،000 درہم ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button