متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : ہوم مشن سے قبل شیخ محمد کا حوصلہ مند بیان جس نے عرب دنیا کو جھجوڑ کر رکھ دیا

خلیج اردو
09 فروری 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کا ہوپ مشن آج مریخ کے مدار میں داخل ہو گا اور اس سے صرف چوبیس گھنٹے پہلے دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے عرب دنیا سے خطاب میں عزم و حمت اور حوصلہ سے بھرپور پیغام دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ معلوم نہیں کہ اس مشن کا کیا ہوگا لیکن دنیا یاد رکھے گی اور ہم تاریخ رقم کریں گے۔

شیخ محمد نے کہا کہ مریخ کے مدار میں داخل ہونے والے 50 فیصد سپیس کرافٹ ناکام ہو جاتے ہیں اور اگر ہمارا مشن ہوپ مریخ کے مدار میں داخل نہ بھی ہو تو ہم کہیں گے کہ عرب دنیا نے تاریخ رقم کر دی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے وائس پریزیڈنٹ نے متحدہ عرب امارات ، عرب دنیا اور اسلامی ممالک کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کیلئے یہ تاریخی موقع ہے اور یہ فخر کا مقام ہے۔

انہوں نے کہا کہ 200 سے زائد اماراتی انجینئرز نے پانچ ملین گھٹوں کام کیا اور ہم عرب دنیا کی امید کا مشن کامیابی کیلئے کوشش کی اور دنیا میں ہمیں ممتاز بنانے کی ان کی لگن بہت قیمتی اور معنی خیز ہے۔

https://twitter.com/HHShkMohd/status/1358823165170974729

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button