متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، این سی ایم

 

خلیج اردو آن لائن:

16 اگست بروز پیر کو متحدہ عرب امارات میں 2 اشاریہ 2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

متحدہ عرب امارات کے نیشنل سنٹر آف میٹرولوجی کے مطابق زلزلے کے جھٹکے دوپہر 3 بج کر 2 منٹ پر مسافی کے علاقے میں محسوس کیے گئے۔ متحدہ عرب امارات میں سال میں کئی بار زلزلے کے معمولی جھٹکے محسوس کیے جاتے ہیں جو کے پریشانی کی بات نہیں ہے۔

ایک سیزمولوجی ایکسپرٹ نے نجی خبررساں ادارے خلیج ٹائمز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایسے معمولی جھٹکوں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کہ کیونکہ یہ زیادہ اثر انگیز نہیں ہوتے۔

این سی ایم میں زلزلہ سائنس کے ڈائریکٹر خمیس الشمسی نے کہا ” دیبہ ، مسافی، خور فکان شہر، فجیرہ شہر اور کالبہ کے سامنے عمان کے سمندر میں گزشتہ 10 سالوں کے دوران زلزلے آ رہے ہیں۔ جو کہ ان علاقوں میں مقامی فالٹس کی موومنٹ کے باعث آتے ہیں”۔

انکا مزید کہنا تھا کہ یو اے ای میں عام طور پر 2 سے 5 ریکٹر اسکیل شدت کے زلزلے آتے ہیں جن کا اثر زیادہ نہیں ہوتا لہذا عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button