متحدہ عرب امارات

یو اے ای پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں میں پھول تقسیم کرنے کی ویڈیو دیکھیں

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ابوظہبی پولیس نے روک کر جرمانہ کرنے کی بجائے انہیں پھول پیش کیے۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانوں کی بجائے پھول ابوظہبی پولیس کی جانب سے شروع کیے گئے Hand in Hand اقدام کے تحت پیش کیے گئے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد ڈرائیوروں کے درمیان روڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی پھیلانا ہے۔ جس میں انہیں پھولوں کے ساتھ ساتھ روڈ سیفٹی کے حوالے سے لیکچر بھی دیا جاتا ہے اور انہیں ترغیب دی جاتی ہے کہ وہ مستقبل میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی نہ کریں۔

العین کے ٹریکف اینڈ پیٹرول ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل سیف محمد ال امیری نے بتایا کہ اس مہم کا مقصد ڈرائیوروں کو محفوظ ڈرائیونگ، ٹریفک قوانین پر عمل کرنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں اکٹھی کرنے سے متعلق تعلیم دے انکی آگاہی میں اضافہ کرنا ہے۔

اس مہم کے دوران پولیس نے پھول پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ڈرائیوروں کے درمیان سیفٹی پمفلٹ بھی تقسیم کیے اور انہیں پیدل چلنے والوں اور ڈلیوری رائڈرز اور دیگر روڈ یوزرز کا خیال رکھنے کی ترغیب دی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button