متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: 25 کلوگرام نسوار سمیت دیگر نقصان دہ تمباکو پراڈکٹس ضبط کر لی گئیں

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی فجیرہ امارات کی دیبہ الفجیرہ بلدیہ نے صحت عامہ کے تحفظ کے لیے شروع کی گئی مہم کے دوران 25 کلوگرام نسوار اور تمباکو سے دیگر نقصان دہ مصنوعات ضبط کر لیں۔

بلدیہ کے اہلکار کی جانب سے بتایا گیا کہ نوجوانوں کو نقصان دہ تمباکو مصنوعات سے محفوظ رکھنے اور ایسی مصنوعات کی مارکیٹ میں خرید و فروخت کو روکنے کے لیے بلدیہ ایسی مہمات کرتی رہتی ہے۔

عہدیدار نے مزید بتایا کہ "تمباکو سے بنی ایسی مصنوعات نروس سسٹم پر اثر انداز ہوتی ہیں اور صحت پر جان لیوا اثرات مرتب کرتی ہیں۔ مزید برآں، ایسی مصنوعات منشیات کی طرح ہی اثر کرتی ہیں”َ۔

فجیرہ پولیس اور بلدیہ ایسی مصنوعات کی فروخت کرنے والے افردا کر سخت نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔ مزید برآں، عوام سے ایسی کسی بھی خلاف ورزی کی شکایت 092443399 اس نمبر پر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button