متحدہ عرب امارات

یو اے ای کے رہائشی اب اس ایپ کے ذریعے ٹریفک سمیت دیگر حادثات رپورٹ کر سکیں گے

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کے رہائشی اب ٹریفک سمیت دیگر حادثات کی حکام کو رپورٹ وزارت داخلہ کی موبائل ایپلیکشن کے ذریعے کر سکتے ہیں۔ یہ اقدام وزارت داخلہ کی جانب سے شروع کیے گئے ڈیجٹیل ٹرانسفارمیشن اقدام کے تحت اٹھایا گیا ہے۔

اس سروس کے ذریعے رپورٹ فائل کرنے کے لیے موٹر سوار کو اپنی گاڑی کا نمبر اور دیگر معلومات درج کرنی ہوگی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے شہریوں کو ترغیب دی گئی ہے کہ وہ وزارت کی ایپ استعمال کریں جس کے ذریعے وہ وزارت کی 26 خدمات تک بغیر کسٹمر سروس سنٹر جائے رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید برآں، وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ "مائی ڈیجیٹل سروس” ادائیگیوں کے لیے محفوظ طریقہ کار بھی فراہم کرتی ہے جس سے وقت اور اخراجات میں بھی کمی واقع ہوگی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button