متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے حکام نے برج خلیفہ پر روشنی کی شاندار ویڈیو جاری کی ہے

خلیج اردو
دبئی : ایسے میں جب اتوار سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، ایک اعلیٰ عہدیدار نے برج خلیفہ پر پڑنے والی قدرتی روشنی کا نظارہ شیئر کیا ہے۔

نائب صدر اور وزیر اعظم کے رسمی تقریبات کے سربراہ خلیفہ سعید سلیمان نے ہفتے کی رات انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دنیا کے بلند ترین عمارت پر بجلی پڑی ہے۔ جس کے بعد بارش برسی ہے۔

این سی ایم کے مطابق شارجہ ، دبئی ، راس الخیمہ ، العین کے مختلف علاقوں میں ہفتے کے روز بارش ہوئی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button