متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے مشہور ٹیلنٹ شو کے لیے 2000 ورکرز کے آڈیشن

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات میں ورکرز کے لیے شروع کیے  گئے مشہور ٹٰیلنٹ شو کے 10ویں ایڈیشن میں شرکت کے لیے ورکرز کے وریچوئل آڈیشن جاری۔ اسمارٹ آئیڈل نامی اس شو کا مقصد ورکرز میں سے ٹیلنٹ کے حامل ورکرز کی تلاش کرنا ہے۔

اس سال اس شو کی گانے اور ڈانس کی کیٹگری کے مقابلوں میں شرکت کے لیے یو اے ای کے  30 لیبر کیمپوں میں سے تقریبا 2000 وکررز آڈیشن دے رہے ہیں۔ ان آڈیشن کے ذریعے سیلیکشن کے بعد ان کے آپس میں مقابلے کروائے جائیں اور فائنل تک پہنچنے والے وکررز میں کیش انعامات اور مشہوری ملے گی۔

اس شو کا مقصد بلیو کالر جاب کرنے والے مرد و خواتین وکررز میں سے بہترین ٹیلنٹ کے حامل ورکرز کی شناخت کرنا اور انہیں سامنے لانا ہے۔ اس مقابلےکے لیے آڈیشن 5 اگست کو شروع ہوئے ہیں جو 8 اکتوبر کو گرینڈ فنالے کے ساتھ اختتام پذیر ہوں گے۔

انہی آڈیشن میں شرکت کرنے والی ایک یوگینڈا کی رہائشی وکرر سارا آپیو نے بتایا کہ اس نے 9 سال کی عمر میں چرچ میں گانا شروع کیا۔ اس کے بعد سے اسے گانے کا جنون کی حد تک شوق ہے۔ اور اسمارٹ آئیڈل نے اس کے ہنر کو نکھارنے میں اس کی بہت مدد کی ہے۔

اس شو کے جج 12 امیدواروں کا سیمی فائنل کے لیے انتخاب کریں گے۔ اور پھر ان امیدواروں کی اس انڈسٹری کے ماہرین کی جانب سے 6 ہفتوں تک ٹریننگ کی جائے گی۔ جیتنے والوں کو اسمارٹ آئیڈل کے ٹائٹل کے علاوہ 30 ہزار درہم کیش انعام اور اس میڈیا کے ذریعے مشہوری کا موقع ملے گا۔ مزید برآں، جیتنے والے امیدوار اسمارٹ بینڈ کا حصہ بن جاتے ہیں اور انہیں کارپوریٹ ایونٹس میں پرفارم کرنے کا موقع دیا جاتا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button