متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : گریوینس سسٹم سے کرونا وائرس کی خلاف ورزیوں پرکیے گئے 33000 جرمانے معاف کر دیئے گئے

خلیج اردو
06 اگست 2021
دبئی : جمعرات کو یہ بات سامنے آئی ہے کہ انلائن گریونیس سسٹم کو استعمال کرتے ہوئے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کیے گئے 33000 سے زیادہ جرمانے معاف کیے گئے ہیں۔

استعاثہ عامہ نے اپنے 2020 سالانہ کتاب میں کہا ہے کہ انلائن گریوینس سسٹم کو استعمال کرتے ہوئے کل 81856 خلاف ورزیوں کو ریکارڈ کیا گیا۔

ان میں سے 52493 کو اسیسڈ کیا گیا اور 33094 کے جرمانے معاف کیے گئے۔

سالانہ کتاب میں ایمرجنسی ، بحران اور ڈیزاسٹر پراسیکیوشن کے کیسز ، 32 مجرمانہ مقدمات ، 486 انتظامی مقدمات اور 100 دور دراز تحقیقات کے اعدادوشمار شامل ہیں۔

اس سے ظاہر ہوا کہ 2020 میں 18،050 فیصلے جاری کیے گئے تھے جن میں سزا کی شرح 95 فیصد تھی۔

سالانہ کتاب وزارت انصاف کے وژن ، مشن اور مقاصد پر مبنی اپنے آپریشنل پلان پر روشنی ڈالتی ہے۔ جس میں محکموں کی کامیابیوں ، منصوبوں ، اقدامات ، پبلک پراسیکیوشن کے اسٹریٹجک کارکردگی کے اشارے کے ساتھ ساتھ گزشتہ سال کے متعلقہ اعدادوشمار بھی شامل ہیں۔

Source :Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button