متحدہ عرب امارات

ایکسپو 2020 دبئی : اعلیٰ سطح کے پولیس آفسر کو ایکسپو میں بطور رضاکار کام کرنے پر فخر ہے

خلیج اردو
15نومبر 2021
دبئی :ان سے ملیے ۔۔ یہ ہیں دبئی میں خواتین کی جیل کی ڈائریکٹر کرنل جمیلہ الزابی جنہوں نے اپنی کام کی ذمہ داریوں کے ساتھ ایکسپو 2020 دبئی میں رضاکارانہ طور پر خدمات فراہم کرنے کا کام بھی جاری رکھا ہے۔

ایکسپو کی شروعات سے ہی کرنل جمیلہ دوپہر کو ایکسپو کی طرف جاتی ہے۔ وہ سزا اور اصلاحی اداروں کے جنرل ڈیپارٹمنٹ میں اپنی شفٹ مکمل کرنے کے بعد وہ شام تک پنڈال میں رہتی ہے اور سیاحوںکی رہنمائی اور مدد کرتی ہے۔

اب تک وہ چھ پویلین میں رضاکارانہ خدمات سر انجام دے چکی ہے۔

کرنل جمیلہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایکسپو 2020 رضاکاروں کے پروگرام میں دو وجوہات کی بناء پر شمولیت اختیار کی ۔ اس کیلئے انہیں ملک کی خدمت کرنے اور اس اہم عالمی ایونٹ کا حصہ بننے کی خواہش نے تحریک فراہم کی۔

وہ بتاتی ہے کہ رضاکارانہ خدمات معاشرے کو واپس دینے ، لوگوں کی مدد کرنے اور مختلف براعظموں کے لوگوں سے ملنے کا موقع ملتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات مختلف مذہبی اور ثقافتی پس منظر سے تعلق رکھنے والی 200 سے زیادہ قومیتوں کا گھر ہے جو رواداری، بقائے باہمی، قبولیت اور دوسروں کیلئے احترام کی اقدار پر مبنی نظام کے اندر رہتے ہیں۔

کرنل جمیلہ کے مطابق جب انہوں نے ایکسپو میں بہت سے رضاکاروں خاص کر نوجوانوں کو دیکھا تو وہ کافی خوش ہوئیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button