متحدہ عرب اماراتپاکستانی خبریں

یو اے ای سے پاکستان سفر کرنے کے لیے 6 سال اور اس زائد عمر کے بچوں کا کورونا پی سی آر ٹیسٹ کروانا لازمی قرار

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات میں مقیم ایسے پاکستانی جو ان دنوں پاکستان سفر کرنے کا سوچ رہے ہیں تو ان کے لیے جان لینا ضروری ہے کہ روانگی سے پہلے 6 سال اور اس سے زائد عمر کے بچوں کا کورونا پی سی آر ٹیسٹ کروانا لازمی ہے۔

تازہ ترین سفری شرائط پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کی گئی ہیں، جو کہ بیرون ملک سے پاکستان آنے والے تمام مسافروں پر فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے "بیرون ممالک سے پاکستان آنے والے تمام 6 سال اور اس سے زائد عمر کے بچوں پاس کورونا پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ ہونا لازمی ہے۔ اور یہ ٹیسٹ پاکستان روانگی سے قبل پہلے 72 گھنٹوں کے اندر کروایا گیا ہو”۔

یہ مسئلہ اس وقت اجاگر ہوا جب شارجہ ایئر پورٹ پر ایک خاندان کو جہاز میں سوار ہونے سے اس لیے روک دیا گیا کیونکہ کے ان 6 سال اور  اس سے زائد عمر کے بچوں کا کورونا پی سی آر ٹیسٹ نہیں کروایا گیا تھا۔

ایئر پورٹ پر پاکستانی نجی ایئر لائن ایئر بلیو  کے اہلکار کی جانب سے بتایا گیا کہ 6 سال سے کم عمر کے بچوں کو کورنا پی سی آر ٹیسٹ سے چھوٹ دی گئی ہے لیکن 6 سال زائد عمر کے بچوں کے لیے سفر سے پہلے کورونا پی سی آر ٹیسٹ کروانا لازمی ہے۔

پاکستان سول ایوی ایشن کی جانب سے مزید کہا گیا ہے اگر کوئی بھی مسافر بغیر پی سی آر ٹیسٹ کے سفر کرتا ہے تو اس پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ مزید برآں، پاکستان پہنچنے والے 6 سال اور اس سے زائد عمر کا بچوں کو ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کیا جائے گا۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button