متحدہ عرب امارات

بروقت ٹریفک جرمانوں کی ادائیگی پر کتنا فائدہ ہوگا؟ حکام نے بڑی آفر کا اعلان کر دیا

خلیج اردو
ابوظبہی :ؒ ابوظبہی میں مختلف خلاف ورزیوں کی وجہ سے بھاری جرمانے کا سامنا کرنے والے ڈرئیوروں سے کہا گیا ہے کہ وہ سود سے پاک اقساط میں اپنے ٹریفک جرمانے ادا کریں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اپنی گاڑیون کو ضبط ہونے سے بچانے کیلئے وقت پر جرمانہ ادا کیے جائیں۔ انہیں بتایا گیا کہ بروقت یعنی دو مہینوں میں جرمانے ادا کرنے پر پچیس فیصد کا ڈسکاؤنٹ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ یو اے ای کے مختلف بنکوں کی مدد سے ٹریفک پولیس نے ڈرائیوروں کو جرمانہ ادا کرنے میں سہولیات فراہم کیں ہیں۔ ان بنکوں میں ابوظبہی کمرشل بنک ، ابوظبہی سلامک بنک ، فرسٹ ابوظبہی بنک ، مشرق الاسلامی اور ایمریٹس اسلامک بنک شامل ہیں۔

اس آفر سے فائدہ اٹھانے کیلئے کریڈیٹ کارڈ کا ہونا لازمی ہے۔ ڈرائیوروں کو لازمی طور پر بنک سے براہ راست رابطہ کرنا ہوگا اور انہیں دو مہینوں سے کم وقت کیلئے جرمانہ قسطوں میں ادا کرنے کی درخواست کرنی ہوگی۔

پولیس نے بتایا ہے کہ یہ سروس ابوظہبی پولیس سروس سینٹرز اور ڈیجیٹل چینلز جیسے ویب سائٹ اور سمارٹ فون ایپلیکیشن کے ذریعے جرمانے کی ادائیگی کی اجازت دیتی ہے۔ ب

حکام نے عوام سے قسط کی سہولت سے فائدہ اٹھانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سروس کا مقصد ڈرائیوروں اور گاڑیوں کے مالکان کے لیے سال بھر کے دوران اقساط میں ٹریفک خلاف ورزی کے جرمانے ادا کرکے زندگی کو آسان بنانا ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button