متحدہ عرب امارات

مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کیلئے خوشخبری : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

خلیج اردو
30 اگست 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کی کمیٹی برائے ایندھن نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ اگلے مہینے ستمبر سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔

یک ستمبر سے پیٹرول کی قیمت 2.55 درہم فی لیٹر ہوگی جو پچھلے مہینے 2.58 درہم تھی۔

اسپیشل پیٹرول کی قیمت 2.47 کے مقابلے میں 2.44 درہم فی لیٹر ہوگی۔

ای پلس پیٹرول کی قیمت 2.39 درہم فی لیٹر کے مقابلے میں 2.36 درہم فی لیٹر ہوگی جبکہ ڈیزل 2.38 درہم فی لیٹر کے مقابلے میں 2.45 درہم فی لیٹر ہوگی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button