متحدہ عرب امارات

یو اے ای پولیس نے اے سی اور بجلی کی تاریں چوری کرنے میں ماہر ایشیائی گینگ گرفتار کر لیا

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی ام القواین امارات کی پولیس نے ایک ایسا گروہ گرفتار کیا ہے جوایئر کنڈیشن اور بجلی کی تاریں چوری کرنے میں ماہر تھا۔

ام القوین پولیس کے کریمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کرنل سعید عبید بن آران نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کو امارات کے مختلف علاقوں سے اے سی اور بجلی کی تاریں چوری ہونے کی متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں۔

شکایات موصول ہونے کے بعد ایک ریسرچ اینڈ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی گئی۔ جس نے ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد انکی نقل و حرکت کو مانیٹر کیا۔ حکام کے مطابق گرفتار کیے جانے کے بعد ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔ جس کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ زیر تعمیر عمارتوں کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائیں تاکہ مستقبل میں ایسی چوریوں سے محفوظ رہا جا سکے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button