متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے قومی دن، کرسمس، اور نئے سال کی چھٹیوں کے دوران نجی تقریبات منعقد کرنے کی اجازت نہیں ہوگی

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کے قومی دن، نئے سال اور کرسمس کی تعطیلات قریب آنے کے ساتھ ہی منگل کے روز حکام کی جانب سے عوام کو یاد دہانی کروائی گئی ہے کہ ان دنوں میں تقریبات کے آن لائن منعقد ہوں گیں اور کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بنائی گئی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد ہوگا۔

متحدہ عرب امارات کے نیشنل ایمرجنسی سے متعلق ادارے این سی ای ایم اے کے ترجمان نے 17 نومبر کو میڈیا بریفنگ کے دوران عوام کو احتیاطی تدابیر سے متعلق بتایا جو انہیں ان دنوں اپنانی ہوں گیں۔  جو کے درج ذیل ہیں:

انہوں نے بتایا کہ قومی دن، کرسمس اورنئے سال کے موقعے پر میوزیکل کانسرٹ صرف حکام کی اجازت کے بعد ہی منعقد کیے جا سکتے ہیں۔ اور اس دوران احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا۔

دفتروں میں تقریبات کو کینسل کر دیا گیا ہے، اور تقریبات اور صرف ڈیکوریشن کرنے، جھنڈے لگانے اور بینرز آویزاں کرنے تک محدود کر دیا گیا۔ جبکہ فائر ورک جیسا شو دیکھنے کے لیے اجتعماعات پر پابندی ہوگی۔

نجی پارٹیز اور اجتعماعات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ لیکن ایسے اجتعماعات جن کی حکام کی طرف سے اجازت مل چکی ہے وہاں بیمار افراد کے لیے الگ جگہ مختص کرنی ہوگی۔ اور داخلی اور خارجی راستے واضح ہونے چاہیئں۔

اس کے علاوہ ہر قسم کے اجتعماعات میں درج ذیل پ5 اصولوں پر عمل کرنا ہوگا:

1۔ تقریبات کے لیے بنائی گئی تمام پالیسیوں پر مکمل عمل کرنا لازم ہوگا۔

2۔ لوگوں کی صحت کی حفاظت کے لیے تمام افراد کو ماسک پہننا ہوگا اور اجتعماع میں شرکت کرنے والوں کو بخار چیک کیا جائے گا۔ اور ورکرز کو ہیلتھ اور سیفٹٰی کے اصولوں کے حوالے سے ٹریننگ دی جائےگی۔

3۔ لوگوں کے درمیان 2 میٹر کا سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ہوگا۔

4۔ آپ ڈیجیٹل تقریبات منعقد کر سکتے ہیں۔ لیکن حکام کی طرف سے منظوری کے بعد منعقد کیے جانے والے اجتعماعات میں ایڈوانس بکنگ کروانے کی ہدایت کی گئی ہے اور یہ تقریبات 3 سے 4 گھنٹے سے زیادہ دیر تک نہیں چلیں گیں۔

5۔ تمام عوامی مراکز کو ہر گھنٹے بعد جراثیموں سے پاک کیا جائے گا۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button