متحدہ عرب امارات

خواتین ، امن اور تحفظ کے حوالے سے رپورٹ، متحدہ عرب امارات نے خطے میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے

خليج اردو
6 نومبر 2021
ابوظبہی : امریکی ریاست واشنگٹن ڈی سی میں جارج ٹاؤن انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین، امن اور سلامتی کی طرف سے جاری کردہ ویمن، پیس اینڈ سیکیورٹی رپورٹ 2021 میں متحدہ عرب امارات نے علاقائی طور پر پہلی اور عالمی سطح پر 24ویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

شیخہ منال بنت محمد بن راشد المکتوم جو متحدہ عرب امارات میں صنفی مساوت کوسل کی اور دبئی وومن اسٹبلشمنٹ کی صدر ہونے کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر برائے صدارت امور شیخ منصور بن زید النہیان کی اہلیہ ہے ، نے ملک کی اعلی قیادت اور چیئر وومن آف دی جنرل یونین کی صدر ، سپریم کونسل فار مادرہوڈ اینڈ چائلڈ ہوڈ کی صدر اور سپریم چیئروومن برائے فیملی ڈیوویلپمنٹ فاؤنڈیشن اور مادرملت شیخہ بنت مبارک کو اس موقع پر مبارک باد دی ہے۔

دو سالہ رپورٹ کے آخری شمارے سے لے کر اب تک ملک نے 20 پوائنٹس میں ترقی کی ہیں۔ صنفی توازن کیلئے دانشمندانہ قیادت کی مسلسل حمایت اور کونسل نے اسٹریٹجک شراکت داروں کے تعاون سے متحدہ عرب امارات نے رپورٹ میں ایک قابل قدر بہتری پائی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی مستقبل کی حکمت عملی مختلف شعبوں میں خواتین کی شرکت بڑھانے کو بہت اہمیت دیتی ہے جس میں ان کے معاشی، سماجی اور سیاسی کردار کے ساتھ ساتھ سیکورٹی اور امن کے شعبوں میں ان کی شرکت پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

شیخہ منال نے کہا ہے کہ یہ تازہ ترین عالمی کامیابی دانشمندانہ قیادت اور شیخہ فاطمہ کی طرف سے صنفی توازن کیلئے مسلسل حمایت کا نتیجہ ہے

انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی ہماری دانشمندانہ قیادت کے وژن اور ہدایات میں صنفی توازن کے موضوع کی ترجیح کی عکاسی کرتی ہے جو خواتین کی شرکت کو بڑھانے پر مرکوز ہے۔ متحدہ عرب امارات نے ہمیشہ خواتین کے معاشی، سماجی اور سیاسی کرداروں کی حمایت کو بہت اہمیت دی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی صنفی توازن کونسل کی کوششوں کے بارے میں انہوں نے کہ کونسل اپنے کیڈرز کی مسلسل کوششوں کے ذریعے قومی وژن اور اہداف کے حصول میں ایک اہم کھلاڑی بننے کی خواہشمند ہے۔

Source : Khaleej times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button