متحدہ عرب امارات

راس الخیمہ میں قیدیوں کی اصلاح کیلئے خصوصی پروگرامز متعارف کرائے گئے ہیں، ابتک 1600 سے زائد قیدی مستفید ہوچکے ہیں

خلیج اردو

راس الخیمہ:مخلتف ممالک سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار چھ سو چونتیس قیدیوں نے راس الخیمہ اصلاحی سینٹر میں مخلتف تفریحی منصوبوں سے استادہ حاصل کیا۔بحالی سینٹر کے سربراہ لیفٹیننٹ کرنل ڈاکتر عدنان الحمادی نے بتایا کہ اس پروگرام میں قیدیوں کی اصلاح  اور بحالی کیلئے کھیل، تفریحی،تعلیمی،ثقافتی اور سماجی سرگرمیاں شامل کی گئیں ہیں۔

ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ ابجیلیں صرف تعزیری کاروائیوں تک محدود نہیں بلکہ یہاں پر قیدیوں کو سدھارنے اور انہیں معاشرے کا اچھا فرد بنانے کیلئے تمام تر کوششیں کی جاتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ریک پی آر ای صحت اور حفاظت سے متعلق سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے الا پہلا محکمہ ہے۔ریک پی آر ای جدید نگرانی کا سسٹم شروع کرنے والا پہلا تعزیری ادارہ بھی ہے۔

ڈاکٹر عدنان الحمادی نے بتایا کہ جیلیوں میں قیدیوں کو صحت و علاج معالجے کی تمام تر سہولیات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔ریک پی آر ای ان تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔ہمارے ادارے نے کورونا کے وبا کے دوران اس موذی مرض کیخلاف احتیاطی تدابیر کے طور پر دو سو سے زائد قیدیوں کو کورونا کی ویکسین بھی فراہم کی ہے۔کورونا کےحفاظتی اقدامات کے پیش جیلوں میں قیدیوں سے ملنے کیلئے آنے والوں کیلئے براہ راست رابطے کو کم کرنے اور سماجی فاصلے کے حوالے سے خصوصی ضوابط بھی وضع کئے گئے ہیں۔ریک آر ای کورونا مثبت آنے والے مریضوں کو جیل میں طبی سہولیات بھی فراہم کرتا ہے۔

ڈاکٹر الحمادی نے واضح کیا کہ پولیس کی جانب قیدیوں اور انکے اہلخانہ کے مابین روابط کو مزید بہتر بنانے کیلئے مزید اقدامات کئے جارہے ہیں۔ڈاکٹر عدنان نے بتایا کہ اس وقت اٹھارہ قیدی کو محمد بن راشد ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر تعلیم مکمل کرنے کیلئے داخلہ دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button