متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کے کم ترین کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں

خلیج اردو
12 ستمبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں متواتر طور پر کرونا کیسز میں کمی آرہی ہے۔ آج بارہ ستمبر بروز اتوار ملک میں صرف 620 کیسز سامنے آئے ہیں جو اس سال سامنے آنے والے سب سے کم کرونا کیسز ہیں۔

پچھلے سال 7 ستمبر کو کرونا کے 620 کیسز سے کم تھے اور یہ تعداد 470 تھے۔ آج ملک میں کرونا سے کوئی شخص ہلاک نہیں ہوا۔ یہ دس مہینے بعد ہوا ہے جہاں ملک میں ایک شخص بھی کرونا سے ہلاک نہیں ہوا۔

متحدہ عرب امارات میں شرح اموات سب سے کم 0.2 فیصد ہیں جو عالمی طور پر 2 فیصد شرح اموات کے مقابلے میں بہت کم ہے۔

متحدہ عرب امارات کی بڑی سطح پر ویکسینشن اور ٹیسٹ کرانے کی شرح واضح طور پر کام کررہی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں اگست کے مہینے میں کرونا کیسز میں کمی ہونی شروع ہوئی اور 26 اگست کو یہ تعداد 1000 سے کم ہوگئی۔

متحدہ عرب امارات نے دنیا کی بہترین ویکسینشن مہم چلائی ہے جہاں 79 فیصد آبادی کو ویکسین دی گئی ہے اور ملک میں 100 آدمیوں کے مقابلے میں 190.86 ویکسین لگوائے گئے تھے۔
Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button