متحدہ عرب امارات

شارجہ ایئرپورٹ کرونا وائرس کی وباء کے دوران بھی اعلی اور معیاری خدمات فراہم کرتا رہا ، حکام

خلیج اردو
22 اگست 2021
شارجہ : شارجہ بین الاقوامی ایئرپورٹ وبائی مرض کرونا کے دوران کافی لچکدار رہا اور اس نے پروازوں کے لحاظ سے نئی منزلوں کو اپنی خدمات میں شامل کرکے اور سال کی پہلی ششماہی میں مزید ایئر لائنز کو اپنی طرف راغب کرکے تمام منفی رجحانات کو زائل کیا اور شاندار کارکردگی دیکھائی۔

شارجہ ایئر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین علی سلیم المدفا کا کہنا ہے کہ اتھارٹی نے تمام شعبوں میں ترقی کی راہ پر خود کو استوار رکھنے کیلئے کرونا وائرس کے چیلنج سے کامیابی سے نمٹیں ہیں۔

انہوں نے بتایا ہم نے اس سال کی پہلی ششماہی کے دوران 11 نئی ایئرلائنز کی باقاعدہ پروازیں کامیابی کے ساتھ شروع کی ہیں۔ یہ چھ ایئرلائنز کی معمول کی پروازوں کے ساتھ ساتھ تین نئی ایئر کارگو پروازوں کے علاوہ ہے۔

المدفا نے کہا کہ شارجہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے چلنے والی کچھ ایئرلائنز میں عمان ایئر ، سیرین ایئر ، قطر ایئر ویز ، گو ایئر اور وسٹارا ایئر لائنز شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہم امارت کی طرف نئی ایئر لائنز کو راغب کرنے اور نئی منزلوں اور مقامات کے ساتھ رابطے کی پیشکش کیلئے مختلف علاقائی اور بین الاقوامی حکام کے ساتھ مسلسل رابطوں میں ہیں۔

المدفہ نے بتایا کہ ایئرپورٹ اتھارٹی نے کرونا وائرس کی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جامع منصوبہ بندی کی۔ ہم بین لاقوامی مسافروں کو کرونا سے پہلے کی صورت حال پر لانے کیلئے پرعزم ہیں اور صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم بہت جلد ایسا کر پائیں گے۔

 

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button