متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں 2022 کیلئے ٹریفک جرمانوں اور فیسز سے متعلق قرارداد منظور کر لیا

خلیج اردو

شارجہ: شارجہ نے منگل کو ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں ٹریفک جرمانوں اور فیسوں سے متعلق ایک قرارداد جاری کیا ہے جو رواں سال کے ٹریفک نظام کو ہموار رکھنے میں مدد دے گا۔

شارجہ کے نائب حکمران اور شارجہ ایگزیکٹو کونسل کے نائب چیئرمین شیخ عبداللہ بن سالم بن سلطان القاسمی نے شارجہ کے نائب حکمران شیخ سلطان بن احمد بن سلطان القاسمی کی موجودگی میں کونسل کے ہفتہ وار اجلاس کی صدارت کی۔

 

کونسل نے 2022 کے لیے امارات میں ٹریفک ٹیرف کے حوالے سے قرارداد نمبر 10جاری کیاہے۔

سرکاری طور پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قرارداد میں قانونی دفعات کا ایک مجموعہ شامل ہے جو ٹریفک کے نرخوں، کنٹرولز، ذمہ داریوں اور ان کی فیسوں اور خلاف ورزیوں سے متعلق نظام الاوقات کو منظم کرتا ہے۔

شارجہ ایگزیکٹیو کونسل کے اجلاس دوران حکومت کے کام کی رفتار کو فروغ دینے اور امارات کی امارت میں تمام شعبوں کو آگے بڑھانے کے لیے مختلف سرکاری امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button