خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: شارجہ سفاری کل کھل جائے گی۔ پارک میں ہزاروں جانوروں پرمشتمل ویڈیو کی ایک جھلک پیش کردی گئی

خلیج اردو: شارجہ سفاری جسکا بڑے عرصے سے شدت کا انتظار کیا جارہا تھا، کل 17 فروری سے دنیا کے لیے اپنے دروازے کھولنے والی ہے۔

افریقہ سے باہر دنیا کا سب سے بڑا سفاری پارک کہلایا جانیوالا یہ ریزرو نخلستان کے شہر الدھید کے قریب بنایا گیا ہے۔

شارجہ سفاری کے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈلز پر پرکشش منظر میں جھانکنے والی ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی تھی۔

ویڈیو میں پوسٹ کی گئی تفصیلات کے مطابق یہ پارک 8 مربع کلومیٹر کے رقبے پر محیط ہے جو۱۲۰ مختلف اقسام کے جانوروں اور 100,000 سے زیادہ افریقی درختوں کا گھر ہے۔

متحدہ عرب امارات میں متعدد چڑیا گھر اور جانوروں کے ذخائر ہیں۔ العین چڑیا گھر جس کی بنیاد مرحوم شیخ زید بن سلطان النہیان نے 1968 میں رکھی تھی۔ اور دبئی سفاری، جو 2017 میں کھلی، سب سے زیادہ مقبول ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button