متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے بانی شیخ زید کے پہلے سیکرٹری احمد انتقال کرگئے ، ابوظبہی کے ولی عہد کی جانب سے اظہار تعزیت

محمد احمد المحمود جوکہ متحدہ عرب مارات کے پہلے نجی سیکرٹری تھے ، 99 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں ۔ ان کی وفات پر ابوظبہی کے ولی شیخ محمد بن زید النہیان نے تعزیت کی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان نے شیخ زید اور احمد کی ایک تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ احمد نے متحدہ عرب امارات کی بنیاد رکھتے ہوئے دیکھی ۔ انہوں نے قوم کی پوری ایمانداری سے خدمت کی اور انہیں یاد رکھا جائے گا۔

احمد محمود نے شیخ زید کے دور میں بطور سیکرٹری 40 سال کیلیے کام کیا۔ البیان کے مطابق جب شیخ زید ابوظبہی اور العین کے حکمران تھے تو احمد نے 1958 سے 1974 تک ان کا انتظار کیا ۔

احمد کے بیٹے محمد المحمود کا کہنا ہے کہ شیخ زید نے ان کے والد کا خط و کتاب کیلیے انتخاب کیا تھا کیونکہ وہ عربی خوب لکھنا پڑھنا جانتے تھے اور ان کی خوشخطی بہترین تھی۔ وہ شیخ زید کے دیگر ممالک کے سربراہان ، مختلف شہزادوں اور بادشاہوں کیلیے خط خطوط بھی لکھتا تھا۔

احمد 1923 کو العین کے خوریس کے علاقے میں پیدا ہوئے۔ شیخ زید مرحوم کے خاندان کے بہت قریب تھے اور جب احمد کے باپ کا انتقال ہوا تو شیخ زید ان کے گھر اور کہا کہ اگر آپ کے باپ کا انتقال ہوا ہے تو آپ مجھے اپنا والد سمجھو۔ شیخ زید نے میرے خان سے کہا کہ وہ میرے والد کا خیال رکھیں۔

سفیر محمد المحود کا کہنا ہے کہ شیخ زید اور ان کا بیٹا ان کے والد کی زندگی میں زندگی بھر ان کے ساتھ رابطے میں رہے اور ان کی صحت اور معالجے کے بارے میں دریافت کرتے رہے۔

مرحوم احمد محمود نے ابوظبہی کے ایڈوائزری کونسل کے رکن ، العین کے بلدیہ کونسل کے رکن اور العین میں شادی فنڈ کے رکن بھی رہے ۔ ان کے بیٹوں اور پوتوں کی بھی متحدہ عرب امارات میں نمایاں عہدوں پر کام کررہے ہیں ۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button