متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : بے ترتیب طریقے سے گاڑی چلانے والوں کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تین افراد کو گرفتار کیا گیا

خلیج اردو
راس الخیمہ : راس الخیمہ پولیس نے بے ترتیب ڈرائیورنگ کرتے ہوئے عوامی املاک اور دوسروں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والے تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان کی عمرین بیس سال تک ہیں جو سڑکوں پر خطرناک ڈرائیورنگ سے دوسروں کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہی تھیں۔

راس الخیمہ پولیس کے کمانڈر انچیف میجر جنرل علی عبداللہ بن علوان النعیمی نے کہا ہے کہ ٹریفک اور پٹرولنگ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ لیفٹیننٹ کرنل سالم بورگیبا کی سربراہی میں افسران کی ایک خصوصی ٹیم نے گرفتاری کے لیے وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن کیا۔

تین افراد کو جلد ہی گرفتار کیا گیا اور متعلقہ حکام کے حوالے کیا گیا۔

میجر جنرل النعیمی نے خبردار کیا ہے کہ ایسی سرگرمیوں میں ملوث افراد آرٹیکل ون کے مطابق دو ہزار درہم جرمانہ اور تئیس بلیک پوائنٹس لائنس بک میں ڈالے جائیں گے۔

انہوں نے محفوظ ڈرائیونگ کے فوائد بارے میں ڈرائیوروں کو آگاہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اپنی اور دوسروں کی حفاظت کا لازمی خیال رکھیں۔

میجر جنرل النعیمی نے کمیونٹی کے اراکین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 999 یا 901 پر آپریشن روم سے رابطہ کرکے ٹریفک کی خلاف ورزیوں کی اطلاع دیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button