متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کا ویزٹ ویزہ : کون کون سے ویکسین ڈبلیو ایچ او سے رجسٹرڈ ہیں؟

خلیج اردو
29 اگست 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات نے سیاحتی ویزوں کے دوبارہ اجراء کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان ہفتے کے روز ہوا ہے جہاں حکام نے ان ممالک کیلئے بھی ویزہ کے دوبارہ شروع ہونے کا اعلان کیا ہے جہاں کیلئجے کرونا وائرس کے پیش نظر سفری پابندی عائد کی گئی تھی۔

سیاحوں کیلئے لازمی ہے کہ وہ ان میں سے کسی ایک ویکسین کو لازمی لگوائیں جس کی اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صحت نے اجازت دی ہے۔

وہ مسافر جو متحدہ عرب امارات میں ویکسین لگوانے والوں کو فراہم کیے جانے والے فوائد حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ آئی سی اے پلیٹ فارم یا الہوسن ایپلی کیشن کے ذریعے اپنی ویکسینیشن کی تفصیلات رجسٹر کروا سکتے ہیں۔

مندرجہ ذیل میں وہ فہرست ہے جن ویکسین کی اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صحت نے اجازت دے رکھی ہے۔

موڈرینا : یہ ویکسین کی ایم آر این اے قسم ہے جس کی اب تک 69 ممالک میں اجازت دی گئی ہے اور چھ ممالک میں اس کے پچیس ٹرائل کیے جا چکے ہیں۔

فائزر بائیوٹیک : یہ ویکسین کی ایم آر این اے قسم ہے جس کی اب تک 98 ممالک نے منظوری دی ہے۔ اس کی سترہ ممالک میں تیس ٹرائل کیے جا چکے ہیں۔

جونسن اینڈ جونس کے جانسین : یہ ویکسین کی ریپلکیٹنگ وائرل فیکٹر ہے جس کی 59 ممالک میں منظوری دی جا چکی ہے۔ اس کی سترہ ممالک میں گیارہ ٹرائل کیے جاچکے ہیں۔

آکسفورڈ ، آسٹرازینیکا : یہ ویکسین کی ریپلکیٹنگ وائرل فیکٹر ہے جس کی 121 ممالک میں منظوری دی جا چکی ہے اور بیس ممالک میں اس کے چالیس ٹرائل کیے جا چکے ہیں۔

سینوفارم : یہ ویکسین کی این ایکٹیویٹڈ قسم ہے جس کی ساٹھ ممالک میں منظوری دی جا چکی ہے اور سات ممالک میں اس کے نو ٹرائل کیے جا چکے ہیں۔

سینوویک : یہ ویکسین کی این ایکٹیویٹڈ قسم ہے جس کی 39 ممالک میں منظوری دی گئی ہے۔ سات ممالک میں اس کے انیس ٹرائل کیے گئے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button