متحدہ عرب امارات

پاکستان سے متحدہ عرب امارات کیلئے عام پروازیں 22 اگست سے شروع ہونگی ، اتحاد ایئرویز

خلیج اردو
20 اگست 2021
ابوظبہی : اتحاد ایئرویز بہت جلد پاکستان اور سری لنکا سے ان مسافروں کو لے جانا شروع کرے گا جن کی آخری منزل ابوظبہی ہو۔ ابھی ایئرلائن پاکستان ، سری لنکا اور بنگلادیش سے صرف ان مسافروں کو لے جارہے ہیں جو یو اے ای کے درالحکومت میں ٹرانزٹ کررہے ہوں۔

جب آپ اتحاد ایئرویز کی ویب سائیٹ پر پاکستان کے شہریوں کراچی ، لاہور اور اسلام آباد سے پرعوازوں کیلئے تلاش کرتے ہیں تو آپ کو جو اعدلامیہ ملتا ہے اس کے مطابق بائیں اگست سے آپ اپنے آخری منزل ابوظبہی کیلئے ذیل شرائط کے ساتھ سفر کر سکتے ہیں۔

آپ کے پاس متحدہ عرب امارات میں کرائے گئے ویکسینشن کا سرٹیفیکٹ ہونا چاہیئے چاہیے جہاں ویکسین ہوئے کم از کم چودہ دن گزرے ہوں۔ اگر آپ کوئی طبی شعبے ، تعلیمی شعبے کے ملازم ہوں یا یو اے ای میں پڑھتے ہوں ، کسی بھی حوالے سے علاج کیلئے سفر کررہے ہوں یا نکسی وفاقی ادارے یا محکمے میں ملازم ہوں تو آپ کیلیئے اطلاع ہے کہ آپ براہ راست ابوظبہی کیلئے اکیس اگست سے سفر کر سکیں گے۔

10 اگست سے ایئرلائن نے پاکستان ، بنگلادیشن م سری لنکا کے صرف ٹرانزٹ مسافروں کی ہی اجازت دی تھی ۔ اس حوالے سے متحدہ عرب امارات کے شہری ، سفارت کار اور گولڈن ویزہ ہولڈرز کو تھی۔

ابوظہبی پہنچنے پر تمام مسافروں کو 10 دن کیلئےقرنطینہ ہونا پڑے گا۔ اس دوران میڈیکل طور پر منظور شدہ ٹریکنگ بریسلٹ کلائی پر باندھنا پڑے گا۔

یہ امیگریشن کلیئرنس کے بعد حکام ابوظہبی ایئرپورٹ پر فراہم کریں گے۔ تمام مہمانوں کو چار اور آٹھ دن پی سی آر ٹیسٹ بھی لینا چاہیے۔

فیڈرل اتھارٹی آف آئیڈینٹی اینڈ سٹیزن شپ (آئی سی اے) سے منظوری لینا بھی ضروری ہے۔

مسافروں کا پی سی آر ٹیسٹ کا منفی نتیجہ بھی ضروری ہے جو پرواز کے روانگی کے وقت سے زیادہ سے زیادہ 48 گھنٹے پہلے لیا گیا ہو۔ ٹیسٹ منظور شدہ لیب میں لیا جانا چاہیے اور تصدیق کے لیے کیو آرکوڈ ہونا چاہیے۔

مسافروں کو فلائٹ میں سوار ہونے سے چھ گھنٹے پہلے ریپیڈ کرونا ٹیسٹ بھی لینا ہوگا۔اس کے علاوہ ویکسینشن کے حوالے سے مندرجہ ذیل شرائط لازمی ہیں۔

ویکسینشن سرٹیفیکٹ انہیں بیرون ملک جاری کیا گیا ہو۔
اس سارے عمل میں مسافروں کے پاس الحوسن اپلیکیشن پر گرین اسٹیٹس ہونا چاہیئے ۔

مسافر کو روانگی سے قبل وفاقی ادارہ برائے شناخت وشہریت آئی سی اے کے داخلے والے سیکشن میں خود کو رجسٹر کرانا ہوگا۔
درخواست پر کرکے انٹرنیشنل ویکسینشن سرٹیفیکٹ ڈاؤنلوڈ کرنا چاہیئے۔
مسافروں کو ایک پیغام ملے گا جس میں ایک لنک ہوگا جس سے وہ الحوسن اپلیکیشن کو ڈاؤن لوڈ کریں گے۔

ابوظہبی پہنچنے پر سیاحوں کو ایئرپورٹ پر یا آئی سی اے ایپ یا ویب سائٹ کے ذریعے یونیفائیڈ آئیڈینٹی فکیشن نمبر (یو آئی ڈی) وصول کرنا ہوگا۔

آئی سی اے رجسٹریشن کیلئے استعمال ہونے والے یو آئی ڈی اور فون نمبر کا استعمال کرتے ہوئے یا متحدہ عرب امارات میں پی سی آر ٹیسٹ لیتے وقت سیاحوں کو الہوسن ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے اور رجسٹر کرنے کی ضرورت ہوگی۔
مسافروں کو ون ٹائم پاسورڈ یا او ٹی پی ملے گا جس سے وہ الہوسن اپلیکیشن پر رجسٹریشن مکمل کر سکیں گے۔
Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button