متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : ام القوین کے بیچز میں ڈوب جانے والے دو افراد ہلاک ، تین کو بچایا گیا، وارننگ جاری

خلیج اردو
24 اکتوبر 2021
دبئی : ام القوین میں ساحل سمندر پر نہانے کیلئے جانے والے دو افراد ڈوب گئے ہیں جبکہ تین افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ جمعہ کو دو الگ الگ واقعات میں یہ رونما ہوا ہے۔

ام القوین پولیس کے کمپری ہنسو پولیس اسٹیشن میں ڈائریکٹر برگیڈیئر خلیفہ الشمسی کا کہنا ہے کہ حکام کو اس واقعے سے متعلق اطلاع ملی تھی۔

جیسے ہی اطلاع ملی تو پٹرولنگ ٹیم کو حادثے پر روانہ کیا گیا۔ پہلے حادثے میں ایک ایشیائی آدمی جن کی شناخت عمر کے نام سے ہوئی ہے ، ہلاک ہوئے جبکہ تین کو بچایا گیا۔

بچ جانے والوں کو نیشنل ایمبولینس کے ذریعے ام القوین اسپتال پہنچایا گیا۔

دوسرے حادثے میں ایک عرب شکص جسے ام القوین میں شیخ خلیفہ اسپتال منتقل کیا گیا تھا ، کی اسپتال پہنچنے سے پہلے ہلاکت ہوگئی تھی۔

برگیڈیئر شمسی نے عوام سے کہا ہے کہ وہ ساحل سمندر پر نہ جایا کریںاگر موسم کی صورت حال بہتر نہ ہوں۔ انہوں نے عوام سے کہا ہے کہ وہ حفاظتی تدابیر اور سائن بورڈ کو مکمل توجہ دیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button