متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات:10روزہ وینٹر سیل کا آغاز، مخلتف اشیا پر 80 فیصد ڈسکاونٹ ملے گا

خلیج اردو 23 دسمبر2021

شارجہ:ایکسپو سینٹر شارجہ میں دس روزہ سرمائی کلئیرنس سیل کا آغاز ہوگیا جس میں مخلتف اشیا پر 80 فیصد رعایت کےساتھ ساتھ کومبو آفرزبھی شامل ہیں۔

ایکسپو سینٹر کے سی ای او سیف محمد المدفا کہتے یں کہ کسی بھی تہوار پر صارفین کیلئے خریداری کا بہترین موقع ہوتا ہے۔ایک طرف کورونا کے باعث لگی پابندیوں میں نرمی اور معیشت کی بحالی اور ایسے میں سرمائی کلئیرنس سیل 2021  کاروباری افراد کیلئے بھی بہترین موقع ہے کہ وہ صارفین کی تعداد میں اضافے سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے کاروبار کو دوبارہ مستحکم کریں۔

حال ہی میں اسی نوعیت کی مختلف سرگرمیوں کی میزبانی کرنے کے بعد شارجہ ایکسپو سینٹر کےسی ای او  سیف محمد کا کہنا ہے کہ ملبوسات اور طرز زندگی کی مصنوعات میں کورونا سے پہلے کے جیسے اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

وینٹر کلئیرنس سیل میں دنیا بھر کے بڑے برینڈز شامل ہیں جن میں احمد المغربی،اجمل پرفیومز،برینڈ بازار،ہش پپیز،ریوا اور پولیس اینڈ بے بی شاپ سمیت دیگر کئی برینڈز شامل ہیں۔

شارجہ ایکسپو سینٹر میں لگنے والی سرمائی کلئیرنس سیل صبح گیارہ بجے سے لیکر رات گیارہ بچے تک کھلی رہے گی جس میں داخلے کیلئے پانچ درہم انٹری فیس ہوگی جبکہ بارہ سال سے کم عمر بچوں کا داخلہ مفت ہوگا۔

SOURCE: KHALEEJ TIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button