متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات روہنگیا مہاجرین کی آواز بن گیا، عالمی برادری سے مطالبہ کر دیا

خلیج اردو
23 اکتوبر 2020
ابوظبہی: متحدہ عرب امارات نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ روہنگیا مہاجرین کی بحالی پر توجہ دیں، مہاجرین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔

روہنگیا مہاجرین کیلئے ڈونڑ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی وزیر مملکت برائے خارجہ امور و تعاون ریم بنت ابراہیم الہاشمی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے روہنگیا مہاجرین کے مسائل اجاگر کرنے کیلئے ابتدا سے ہی سنجیدہ کوششیں کیں ہیں۔ ڈونٹر کانفرنس کو امریکہ ، یورپی یونین ، برطانیہ اور اقوام متحدہ کی جانب سے اسپانسرڈ کیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی وزیر نے کہا کہ ہم بنگلادیش میں موجود کوژبازار کیمپ جانے سے نہیں کتراتے اور وہاں جاکر مہاجرین کے حالات کا اندازہ لگائیں گے۔ ہم بنگلادیش کو سپورٹ کریں گے جو بہت بڑی مقدار میں مہاجرین کو ہوسٹ کررہے ہیں۔

ریم نے عالمی برادری سے ان مسائل کے خصوصی توجہ کا مطالبہ کیا کیونکہ کورونا وائرس کی وجہ سے مہاجرین کے مسائل اور بھی بڑھ گئے ہیں۔ انہون نے کہا کہ وقت ہے کہ ہم اپنی ترجیحات کو ایک بار پھر نئے سرے سے ترتیب دیں اور بے کسوں کی مدد کریں۔

متحدہ عرب امارات روہنگیا مہاجرین کی کافی عرصہ سے مدد کررہا ہے اور ان میں خصوصی طور پر خواتین اور بچوں کے مسائل اور ضروریات پوری کررہا ہے۔ وہ بچوں اور خواتین میں خوراک کی کمی ، صحت ، تعلیم اور ماحولیاتی سنیٹیشن کا خیال کرتا ہے۔ اس کے علاوہ کافی منصوبوں پر امارات کام کررہا ہے۔

گزشتہ سال متحدہ عرب امارات نے روہنگیا کے مہاجرین کیلئے 65 ملین درہم کی ڈونیشن اکھٹے کیے تھے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button