متحدہ عرب امارات

خبردار : جسمانی ، جذباتی ، جنسی یا معاشی ہراسمنٹ یا تشدد سنگین جرم ہے ، خلاف ورزی پر سخت سزا دی جائے گی

خلیج اردو
04 فروری 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں انسانی حقوق اور انسانی ترقی پر سمجھوتہ نہیں کیا جاتا ۔ کسی بھی انسان کی حلق تلفی یا توہین یا کسی بھی طرح کا استحصال ناقابل قبول ہے۔ کوئی بھی شخص جو امارات میں تشدد کرتے پایا گیا تو اسے 6 مہینہ جیل اور 5 ہزار درہم کا جرمانہ ہوگا۔

فیڈرل پبلک پراسیکوشن نے وفاقی قانون نمبر 10 کا حوالہ دے کر سوشل میڈیا پوسٹ میں یاد دہانی کرائی ہے کہ عوام کو تشدد سے بچائے رکھنا ایک اہم ذمہ داری ہے جسے قانون اچھی طرح نبھا رہی ہے۔

اس قانون کے مطابق جو شخص بھی ڈومسٹک وائلنس کے آرٹیکل 5 کے تحت جرم کا ارکاب کرے گا تو اسے 6 مہینے تک جیل اور 5 ہزار درہم کا جرمانہ کیا جائے گا یا ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ دونوں سزائیں ایک ساتھ ہوں۔ اس ایکٹ میں جسمانی ، جذباتی ، جنسی اور معاشی ذیادتی شامل ہے۔

جسمانی تشدد میں کسی بھی شخص کو جسمانی زخم یا چوٹ پہنچانا یا اسے صدمہ دینا شامل ہے اگر زخم کا نشان نہ بھی ہو تو جرم صادر ہونے پر سزا ضرور ہو گی۔ جذباتی ذیادتی میں وہ الفاظ یا اقدام جو کسی کو جذباتی طور پر متائثر کرے یا اسے دکھ پہنچائے تو وہ قابل سزا جرم ہے۔

جنسی تشدد یا زیادتی میں کوئی بھی اقدام جس سے متائثرہ شخص کا جنسی استحصال مقصود ہو یا انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا جائے جبکہ معاشی زیادتی وہ اقدام ہے جس سے کسی شخص کی جائیداد یا اثاثوں کو کوئی شخص نقصان پہنچائے یا اسے معاشی طور پر کسی بھی طرح کا نقصان پہنچانے کی غرض سے کوئی اقدام اٹھائے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button