متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: ایک شخص کی بے عزتی کرنے اور اسے دھکے دینے کے الزام میں ایک خاتون پر 50 ہزار درہم جرمانہ عائد

 

خلیج اردو آن لائن:

ایک شخص کو دھکے دینے اور اس کی بے عزتی کرنے والی خاتون کو 50 ہزار درہم بطور ہرجانے کے متاثرہ شخص کو ادا کرنے کا حکم۔

امارت الیوم کے مطابق متاثرہ شخص نے واقعہ کے بعد خاتون کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا جس میں اس نے موقف اختیار کیا تھا کہ اسے پہنچنے والے جسمانی اور جذباتی نقصان کے بدلے میں خاتون اسے 1 لاکھ 50 ہزار درہم بطور ہرجانے کے ادا کرے۔ مزید برآں، متاثرہ شخص نے عدالت سے استدعا کی تھی کی خاتون دعویٰ دائر ہونے کی تاریخ سے رقم کی مکمل ادائیگی تک 12 فیصد سود ادا کرے گی اور مقدمے پر اٹھنے والے اخراجات بھی ادا کرے گی۔

واقعہ کی تفصیلات:

متاثرہ شخص نے عدالت کو بتایا کہ وہ اپنا کام کر رہا تھا جب خاتون نے اپنی گاڑی ایک ٹریفک سگنل پر روکی۔ جب سگنل گرین ہوا تو متاثرہ شخص نے مدعاعلیہ خاتون سے گاڑی گزارنے کا کہا لیکن اس نے انکار کر دیا۔ جب متاثرہ شخص نے خاتون سے کہا کہ وہ پولیس کو مطلع کر دے گا تو خاتون اپنی گاڑی سے باہر نکل آئی اور اس کی بے عزتی کی اور اسے دھکے دیے۔

متاثرہ شخص نے عدالت میں ثبوت بھی جمع کروائے۔ جس میں بتایا گیا تھا کہ خاتون کی طرف سے تشدد کے بعد  خاندان اور دوستوں کےسامنے اس کے وقار کو نقصان پہنچا اور وہ ایک ماہر نفسیات سے اپنا علاج کرواتا رہا ہے۔

مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ابوظہبی کی ابتدائی عدالت کا کہنا تھا کہ ثبوتوں سے ثابت ہوتا ہےکہ خاتون نے متاثرہ شخص کو اپنے قول و فعل سے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ لہذا عدالت نے خاتون کو 50 ہزار درہم مع عدالتی فیس کے متاثرہ شخص کو ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button