خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کا نیا ویک اینڈ: سال 2022 میں نظام الاوقات میں ہونیوالی ۱۰ قابل ذکر تبدیلیاں

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات نئے سال 2022 سے ایک مختصر ورک ویک میں منتقل ہو جائے گا۔ یکم جنوری 2022 سے، جمعہ کا نصف دن، ہفتہ اور اتوارکے پورے دو دن ملک میں نئے ویک اینڈ کی تشکیل کریں گے، اور اسے عالمی منڈیوں کے ساتھ ہم آہنگ کریں گے۔ شارجہ نے چار دن کا ہفتہ اپنایا ہے، جس میں کارکنوں کو ہفتہ اور اتوار کے علاوہ جمعہ کو پورے دن کی چھٹی دی جاتی ہے۔
یہاں پر ان تمام اوقات کی فہرست درج ہے جو صرف چند دنوں میں تبدیل ہو جائیں گے:

1. خطبہ جمعہ، دعائیں
ملک بھر کی مساجد میں 1.15 بجے کے بعد جمعہ کا خطبہ اور نماز ادا کی جائے گی۔ اس کی وجہ سے رہائشی دوپہر 12 بجے تک اپنا کام ختم کر کے باجماعت نماز ادائیگی کے لیے مسجد جا سکتے ہیں۔

2. اسکول
ملک بھر کے سرکاری اور نجی اسکول نئے ورک ویک کو فالو کریں گے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اسکول جمعہ کو دن 12 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ ہفتہ اور اتوار اسکولوں میں چھٹی ہو گی۔ تاہم، شارجہ میں، اسکول تین دن کے لیے بند رہیں گے: جمعہ، ہفتہ اور اتوار
تعلیمی کورس کے دنوں کے نقصان کو پورا کرنے کے لیے، اسکول روزانہ کے اوقات میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

3. بینک
اتوار کو بنک برانچزکی نئی چھٹی ہوگی جسکی چار بینکوں نے تصدیق بھی کی ہے۔ متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق، بینکوں کی برانچز ہفتے میں چھ دن کھلی رہیں گی، بشمول جمعہ۔

4. دبئی میں ادا شدہ پارکنگ
امارات میں ادا شدہ یعنی پیڈ پارکنگ زون نئے سال سے جمعہ کو بھی مفت رہیں گے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ عوامی پارکنگ ہفتہ اور اتوار کو ایک پیڈ سروس رہتی ہے۔

5. دبئی میٹرو، ٹرام
دبئی میٹرو کی ریڈ اور گرین لائنز پیر سے جمعرات صبح 5 بجے سے 1.15 بجے تک کام کریں گی۔ جمعہ اور ہفتہ کو میٹرو لائنیں صبح 5 بجے سے 2.15 بجے تک چلیں گی۔ اتوار کو میٹرو صبح 8 بجے سے 1.15 بجے تک سروس میں رہے گی۔

دبئی ٹرام کے لیے، پیر سے ہفتہ تک سروس اوقات صبح 6 بجے سے صبح 1 بجے تک ہوں گے۔ اتوار کو، ٹرام صبح 9 بجے سے 1 بجے تک سروس جاری رکھے گی۔

6. ابوظہبی میں ٹرکوں کے اوقات کار پر پابندی
پیک ٹائمنگزیعنی پیر تا جمعہ ان اوقات میں ابوظہبی میں ٹرکوں کے اوقات کار پر پابندی لاگو ہوتی ہے: جو صبح 6.30 سے ​​صبح 9 بجے تک؛ اور ابوظہبی شہر میں دوپہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک؛ اور صبح 6.30 سے ​​8.30 تک؛ اور العین میں دوپہر 2 بجے سے شام 4 بجے تک ہے۔

7. فلوٹنگ برج کی بندش کے اوقات
2 فروری 2022 سے، فلوٹنگ برج کے بند ہونے کے نئے اوقات ہفتہ کی رات 10 بجے سے پیر کی صبح 6 بجے تک ہوں گے۔

8. گاڑی کی جانچ
دبئی کے سروس سینٹرز (تکنیکی جانچ) اتوار سے جمعرات تک مکمل ورک ویک منائیں گے۔ جبکہ جمعہ کو، وہ شام 4 بجے سے رات 9 بجے تک کام کریں گے۔ ہفتہ کو چھٹی ہوگی۔

9. سرکاری شعبہ
شارجہ کے علاوہ تمام امارات کی وفاقی اور مقامی حکومت کے ملازمین ساڑھے چار دن کے ورک ویک پر منتقل ہو جائیں گے۔ شارجہ حکومت کے ملازمین ہر ہفتے تین دن کی چھٹیوں سے لطف اندوز ہوں گے۔

10. پرائیویٹ سیکٹر
پرائیویٹ فرمیں قانونی طور پر یہ نئے ورک ویک کی تبدیلی کرنے کی پابند نہیں ہیں، لیکن ان پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ملازمین کی ہفتہ وار چھٹیوں کو نئے ویک اینڈ کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیے اقدامات کریں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button