خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

نائب صدر کا وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا اعلان

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان سے مشاورت کے بعد متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا اعلان کیا ہے۔ عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہاکہ صدر شیخ محمد بن زاید کی حمایت اور مشاورت کے بعد ہم نے کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کرتے ہوئے شمع المزروئی کو متحدہ عرب امارات میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ کا وزیر مقرر کیا ہے۔ عزت مآب شیخ محمد بن راشد نے کہاکہ ہم یہ بھی اعلان کرتے ہیں کہ سالم بن خالد القاسمی کو ثقافت اور نوجوانوں کا وزیر مقرر کیا گیا ہے۔سالم متحدہ عرب امارات کے یونیسکو کے مندوب تھے۔ انہوں نے کہا کہ حیسیٰ بوحمید اور نورہ الکعبی اب وزیر مملکت کے طور پر کام کریں گی۔ عزت مآب شیخ محمد بن راشد نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی کابینہ کی سیکرٹری جنرل مریم الحمادی کو وزیر مملکت مقرر کیا گیا ہے۔ مریم نے متحدہ عرب امارات کی کابینہ کی تمام نئی ترقیاتی حکومتی قانون سازیوں کی پیروی میں نمایاں کوششوں کی قیادت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آنے والے عرصے میں ان سے مزید امیدیں ہیں۔ شیخ محمد نے کہاکہ ہم مصنوعی ذہانت کے وزیر مملکت کے طور پر ان کی موجودہ ذمہ داریوں کے علاوہ عمر بن سلطان الاولامہ کو وزیر اعظم کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر تعینات کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔ اسی طرح عبداللہ ناصرلوتھہ کو مسابقتی کونسل کا چیئرمین اور حکومتی نالج ایکسچینج فائلوں کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ عزت مآب شیخ محمد بن راشد نے کہاکہ ہم حیسیٰ بو حداب اور نورہ الکعبی کی مخلصانہ کوششوں کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں،انکی تعریف کرتے ہیں اور انہیں نئی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نئے وزراء کو ان کے کاموں میں کامیابی کی دعا کرتے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ ہم متحدہ عرب امارات کے خوبصورت مستقبل کے بارے میں ہمیشہ پر امید ہیں۔ کابینہ کی تبدیلیوں میں شمع بنت سہیل فارس المزروئی کو کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی وزیر، خالد القاسمی کو ثقافت اور نوجوانوں کا وزیر اور مریم الحمادی کو وفاقی کابینہ کی سیکریٹری جنرل وزیر مملکت کے طور پر مقرر کرنا شامل ہے۔ ان تبدیلیوں میں وزیر اعظم کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر عمر بن سلطان العلماء کی تقرری بھی شامل ہے اور ان کی موجودہ ذمہ داریوں کے علاوہ وزیر مملکت برائے مصنوعی ذہانت ، ڈیجیٹل اکانومی اور ریموٹ ورک ایپلی کیشنز اور عبداللہ ناصر لوتھہ مسابقتی کونسل کے چیئرمین اور حکومتی نالج ایکسچینج فائلوں کے انچارج بھی شامل ہیں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button