متحدہ عرب امارات

ہوائی جہاز میں سانپ نکل آیا ، جہاز کا رخ موڑ کر ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی

خلیج اردو
جکارتہ : ایئر ایشیا کی ایک پرواز کے دوران اچانک سانپ باہر نکلا تو اس کے بعد جہاز کا رخ موڑنا پڑا اور جہاز کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ساموئل ایل جیکسن کلٹ کلاسک کو جہاز میں شانپ کے عنوان کے ساتھ شیئر کیا جارہا ہے جس میں سانپ کی تصویر کو کیبن کی لائٹ فٹنگز میں گھستے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس واقعے کو ایئرلائن نے انتہائی نایاب قرار دیا ہے جو گزشتہ ہفتے دارالحکومت کوالالمپور سے بورنیو جزیرے کے مشرقی ساحل پر واقع تاواؤ جانے والی پرواز میں پیش آیا۔

ایئر ایشیا نے کہا ہے کہ جہاز کپتان کو سانپ کے بارے میں معلوم ہونے کے بعد اس نے متعلقہ مناسب کارروائی کی اور جہاز کو کوچنگ شہر میں اتارا – تاواؤ سے 900 کلومیٹر مغرب میں جہاز کو اتارا گیا۔

مسافروں کو دوسرے جہاز پر شفٹ کیا گیا اور اس دوران حفاظتی اقدامات میں کسی قسم کی کمی نہیں لائی گئی۔

یہ ایک فلم کی طرح لگ رہا تھا اور دوہزار چھ کی مشہور فلم جیکسن کا منظر تھا جہاں ایک ایف بی آئی کا ایجنٹ ایک ایسے جہاز میں پھنس جاتا ہے جس مین سانپ ہوتے ہیں۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے پوسٹ کیا ہے کہ جہاز میں سانپ ایک حقیت ہے۔

Source : Khaleej times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button