خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

بیرون ملک سے متحدہ عرب امارات آنے والے مسافروں کو اہم سہولت دے دی گئی

خلیج اردو: ابوظہبی ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے بیرون ملک سے امارات میں آنے والوں کے بین الاقوامی ویکسنیشن سرٹیفکیٹ کی تصدیق کے عمل و طریقہ کار کا اعلان کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس عمل سے آنے والوں کو “الحصن ایپ” پر گرین اسٹیٹس ملے گا، صرف ان افراد کو بیس اگست دو ہزار اکیس میں ابوظہبی کے بعض عوامی مقامات پر جانے کی اجازت ہوگی جو مکمل ویکسین لگواچکے ہیں۔

بین الاقوامی ویکسنیشن سرٹیفکیٹ کی تصدیق کے عمل کا طریقہ کار

پہلے پہل ابوظہبی روانگی سے قبل ان افراد کو وفاقی اتھارٹی برائے شہریت و شناخت کی ایپ کے رجسٹر ارائیولز سیکشن میں خود کو رجسٹر کرانا ہوگا،

دوم رجسٹر ارائیول فارم کو پر کرکے اس کے ساتھ انٹرنیشنل ویکسینیشن سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کرنا ہوگا، پھر انہیں بذریعہ ایس ایم ایس اور الحصن ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کا لنک وصول ہوگا۔

ابوظہبی آمد پر وزیٹرز کو یو آئی ڈی نمبر ملے گا جوکہ ایئرپورٹ پر یا آئی سی اے ایپ یا اسکی ویب سائٹ سے دستیاب ہوگا، پھر انہیں الحصن ایپ ڈاؤن لوڈ پر رجسٹر کرنا ہوگا جس میں وہ یو آئی ڈٰی اور فون نمبر درج کریں گے، یہ انہیں تب بھی کارآمد ہوگا جب متحدہ عرب امارات میں انہوں نے پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

بعد ازاں وزیٹرز کو الحصن ایپ کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کرنے کیلئے او ٹی پی وصول ہوگا ، الحصن ایپ سے اسٹیٹس ، ویکسینیشن کی اطلاع ، ٹیسٹ نتائج اور سفری ٹیسٹ تقاضوں کی معلومات میسر ہونگیں اور وہ براہ راست کیو آر کوڈ استعمال کرسکیں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button