متحدہ عرب امارات

جانیے اگر آپ کو نوکری کے دوران اور مستعفی ہوجانے کے بعد بھی بقایا جات ادا نہیں کیے جا رہے تو آپ کیا قانونی راستہ اختیار کر سکتے ہیں؟

فی الحال، میں ایک مالی بحران سے گذر رہا ہوں اور میری زندہ رہنے کی واحد امید اپنے بقایا جات کی وصولی ہے، درخواستگزار

سوال

میں نے اپنے آجر (کمپنی یا باس) کی طرف سے آٹھ ماہ تک تنخواہ کی عدم ادائیگی کے سبب نومبر 2019 میں اپنی ملازمت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ جس کے بعد میں نے اپنے آجر کے خلاف دسمبر 2019 میں ایک مقدمہ درج کیا۔ 31 مارچ 2020 کو، عدالت کی متعدد سماعتوں کے میرے حق میں فیصلہ دیا گیا۔ فی الحال، میں ایک مالی بحران سے گذر رہا ہوں اور میری زندہ رہنے کی واحد امید اپنے بقایا جات کی وصولی ہے، جو مجھے ابھی تک نہیں مل سکے۔ مجھے بتایا جائے اس صورت حال میں میرے پاس کون سے قانونی راستے موجود  ہیں؟

جواب

آپ کے سوال میں دی معلومات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم فرض کرتے ہیں کہ 31 مارچ 2020 کو امارات کی سیشن یعنی ابتدائی عدالت(جہاں آپ نے اپنے آجر کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا) نے آپ کے حق میں فیصلہ سنایا گیا تھا۔ جس کے بعد عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کے لئے آپ اور آپ کے آجر کے پاس 30 دن تھے۔ جبکہ آپ کے سوال سے یہ معلوم پڑتا ہے کہ آپ میں سے کسی نے بھی فیصلے کے خلاف اپیل دائر نہیں کی اور یہ حتمی فیصلہ ہے۔ لہذا اب آپ اپنے آجر سے رقم وصول کرنے کے لئے فیصلے کے نفاذ کے یا فیصلے پر عمل درآمد کے لیے  مقدمہ دائر کرسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ یہ مضمون خلیج ٹائمز کی طرف سے شائع کردہ قانونی سوالات کے جوابات پر مبنی مضمون کا اردو ترجمعہ ہے۔

 

Source : Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button