متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں واٹس ایپ کالز سے پابندی ختم کرنے کے لیے مذاکرات جاری ہیں، سربراہ سائبر سیکیورٹی

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی سائبر سیکیورٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں واٹس ایپ اور فیس ٹائم سروسز سے پابندی ختم کرنے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔

خبر رساں ادارے  العربیہ کے مطابق اتوار کے روز جی سی سی سائبر سیکیورٹی کی نمائش اور کانفرنس کے دوران سائیڈ لائن پر بات کرتے ہوئے یو اے ای سائبر سیکیورٹی کے سربراہ محمد الکویتی  کا کہنا تھا کہ واٹس ایپ پر سے آزمائشی بنیادوں پر استعمال کے لیے کچھ عرصے کے لیے پابندی ختم کی گئی ہے۔

الکویتی کا کہنا تھا کہ واٹس ایپ پر سے پابندی ختم کرنے کے حوالے سے کچھ قواعد و ضوابط باقی ہیں جن پر غور کرنے کی ضرورت ہے اور وہ ان پر کام کر رہے ہیں۔ تاہم، ان ضوابط کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں لائی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بزنس کے لیے سکائیپ، مائیکروسافٹ ٹیم، اور زوم جیسی سروسز گھر سے کام کرنے کے لیے کھلی ہوئی ہیں۔تاہم، فیس ٹائم اور واٹس ایپ کے ذریعے آڈیو اور ویڈیو کالز کرنے پر پابندی عائد ہے۔ جس کے کا مطلب ہے کہ رہائشیوں کو ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے دی گئی سروسز کو انکی قیمت ادا کر کے استعمال کرنا ہوگا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button