عالمی خبریںمتحدہ عرب امارات

کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کرنیوالے بھارتی طیارے میں دبئی روانہ ہونے والے 12 مسافر کون تھے؟

خلیج اردو: گزشتہ روز بھارت کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے آنے والے خصوصی طیارے نے کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی۔

ذرائع نے بتایا کہ خصوصی طیارہ دوپہر ساڑھے 12 بجے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اترا اور 12 مسافروں کو لے کر ایک بج کر 20 منٹ پر دبئی روانہ ہوا۔

ذرائع کے مطابق حیدرآباد دکن سےآنے والے طیارے میں دبئی روانہ ہونے والوں میں 10 پاکستانی اور 2 امریکی شہریت کے افراد شامل تھے۔

میڈیا کو ملی فہرست کے مطابق مسافروں میں محمد عثمان عالم، عباد بنٹوری ،زینب راٹھور،یاسر حبیب ،عمر علی منصور،خالد قاسم ، روہن ظفر سوبانی،محمد یوسف عالم ،حماد مقصود اسماعیل، الماس مقبول اور دو امریکی شہری فاطمہ اور مقصود اسماعیل شامل تھے ۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق یہ بین الاقوامی چارٹر پرواز تھی، بھارت سے آمد کے سوا اور کوئی تعلق نہیں۔ کراچی آنے والا طیارہ بھارت کا نہیں ہے، یہ طیارہ برطانیہ کے جزائر مارشل میں رجسٹرڈ ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button