متحدہ عرب امارات

دبئی میں دنیا کے بلند ترین ہوٹل کی بنیادوں کا کام تکمیل کے قریب

ہوٹل کی 82 منزلیں ہوگئیں، اور اس کی اونچائی 365 میٹر ہوگی

 

خلیج اردو آن لائن: دبئی میرینا میں تعمیر کیے جانے والے دنیا کے بلند ترین سیئیل ہوٹل کی بنیادوں کی تعمیر کا کام تکمیل کے قریب ہے۔

فرسٹ گروپ اس 82 منزلہ ہوٹل کی تعمیر کر رہا ہے، جبکہ چینی ریلوے کنسٹریکشن کارپوریشن اس پراجیکٹ کی ٹھیکے دار ہے۔

اس منصوبے کی تعمیر کے لیے 11 ہزار 800 مکعب میٹر کنکریٹ اور 3 ہزار ٹن سے زائد سٹیل استعمال کیا جائے گا۔

اس ہفتے 7 ہزار معکب میٹر کے قیرب کنکریٹ اس 48 گھنٹوں کے مسلسل کام کے دوران ڈالا گیا ہے۔

اس کی بنیادوں میں مزید 1 ہزار مکعب میٹر کنکریٹ 3 ستمبر کو ڈالا جائے گا۔

فرسٹ گروپ کے سی ای او، روب برنز کا کہنا تھا کہ ” سیئیل ہوٹل اس گروپ کا دبئی میں اٹھارواں ہوٹل ہے، جو کہ سب سے زیادہ سے بڑا اور کمپلیکس پراجیکٹ ہے”۔

اس ہوٹل کی بلندی 365 میٹر ہے، اور اس میں 1 ہزار 42 کمرے ہوں گے۔ اور 150ن لگژری کمرے اس کے علاوہ ہوں گے۔  81ویں فلور پر ایک پول اور بار ہوگا۔

اس کے علاوہ 82 منزلوں میں قدرتی طور پر ہوادار بلکونیاں ہوگیں۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button