متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کی گولڈن جوبلی: ٹریفک جرمانوں میں 50 فیصد رعایت کا اعلان

 

خلیج اردو 15 نومبر 2021
عجمان: عجمان کے رہائشی 21 دسمبر سے 31 دسمبر تک ٹریفک جرمانے پر 50 فیصد رعایت حاصل کر سکتے ہیں۔ اس رعایت کا اعلان پولیس نے متحدہ عرب امارات کی گولڈن جوبلی تقریبات کے سلسلہ میں میں کیا ہے۔

اس 40 دن کی آفر کے تحت گاڑیوں کے ملاکان اپنے بلیک پوائنٹس کینسل اور ضبط شدہ گاڑیاں بھی چھوڑا سکتے ہیں۔

عجمان پولیس کے کمانڈر انچیف میجر جنرل شیخ سلطان بن عبداللہ النعیمی نے کہا ہے کہ یہ قرارداد 14 نومبر سے پہلے درج کی گئی تمام ٹریفک خلاف ورزیوں پر لاگو ہوتی ہے۔میجر جنرل النعیمی کے مطابق اس آفر میں لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنااور بغیر لائسنس گاڑی چلانا جیسی خلاف ورزیاں شامل نہیں ہے۔

میجر جنرل النعیمی نے کہا کہ یہ فیصلہ متحدہ عرب امارات کے 50 ویں قومی دن کے موقع پر عجمان کے ولی عہد اور ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ عمار بن حمید النعیمی کی ہدایت پر جاری کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عجمان پولیس رہائشیوں کی ضروریات کو پورا کرنے اور ان کے اطمینان کو یقینی بنانے کے لئے اپنی خدمات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

میجر جنرل النعیمی  نے گاڑیوں کے مالکان پر زور دیا کہ وہ رعایت سے فائدہ اٹھانے کے لئے جلد از جلد اپنے جرمانہ ادا کریں اور آئندہ بندہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں سے گریز کریں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button