متحدہ عرب امارات

اگر آپ کی ملازمت کنٹریٹ میں کوئی ذمہ داری شامل نہیں تو آپ آجر کی جانب سے دیئے گئے کام سے انکار کا حق رکھتے ہیں

خلیج اردو
07 فروری 2021
دبئی : متحدہ عرب میں ملازمت سے متعلق قوانین سے آگاہی غنیمت سے کم نہیں۔ ہم ہمیشہ اپنے قارئین کیلئے قانون اور رولز سے متعلق آگاہی پر مبنی مواد لے کر آتے ہیں۔ آج ہم ایک قانون سے متعلق اپنے پڑھنے والوں کو آگاہی دیں گے۔ یہ ایک صارف کی جانب سے پوچھا گیا سوال ہے جس کا جواب متحدہ عرب امارات میں ملازمت کرنے والے دیگر افراد کیلئے بھی مفید ہوگا۔

سوال : میں ایک بڑی کمپنی میں بطور آئی ٹی سپیشلسٹ کام کررہا ہوں تاہم میرے ویزے پر کام کرنے سے متعلق اسٹیٹس اتنا خاص نہیں اور مجھے میرے بوس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ مجھے کچھ مہینوں بعد ویزہ پر آئی ٹی سپیشلسٹ کا درجہ دیا جائے گا۔ یہ چار سال پہلے کی بات ہے۔ میری موجودہ تنخواہ اس پوزیشن کے مقابلہ میں صرف دو فیصد ہے جس پوزیشن پر میں کام کرتا ہوں۔اس کے علاوہ مجھے میرا معاہدہ بھی نہیں دیا گیا ہے۔ اب میرا آجر مختلف افراد کو میرے پاس بھجواتا ہے تاکہ میں ان کی تربیت کروں لیکن وہ افراد اتنے ماہر نہیں ۔ کیا میں ان افراد کی ٹریننگ کرنے سے انکار کر سکتا ہوں ؟ اس کام کیلئے بڑے پیمانے پر اسکلز کی ضرورت ہوتی ہے۔

جواب : آپ کے سوال کو دیکھتے ہوئے ہم فرض کرتے ہیں کہ آپ کوالیفائیڈ آئی ٹی انجینئر ہیں اور متحدہ عرب امارات میں واقع ایک کمپنی میں ملازم ہیں۔ ایسے میں 1980 کے وفاقی قانون نمبر (8) کی شقوں کا اطلاق ہوتا ہے جو ملازمت کے امور سے متعلق ہے۔2015کا وزارتی حکم نمبر 766 جو ایک ملازمین کو نئی ملازمت دینے سے متعلق ہے ، وزارتی حکم نمبر 13 جو غیر ملکی ملازمین کے سپانسرشپ کی منتقلی سے متعلق ہے ، یہاں لاگو ہوتے ہیں۔

یہ واضح رہے کہ آپ کے آجر کیلئے آپ کی ملازمت کی ذمہ داریاں آپ کے متحدہ عرب امارات کے رہائشی ویزا میں درج شدہ عہدہ اور وزارت انسانی وسائل اور اماراتی وزارت کے ساتھ رجسٹرڈ ورک پرمٹ کے عین مطابق ہوں گی۔ ایسے میں آپ کے متحدہ عرب امارات کے رہائشی ویزا میں درج کردہ عہدہ اور رجسٹرڈ ورک پرمٹ ہی قانونی طور پر آپ کا اصل عہدہ تصور ہوگا۔ لہذا آپ قانون کے عین مطابق نئی ملازمین یا افراد کی تربیت کرنے سے انکار کر سکتے ہیں۔ یہ آپ کے کام کا حصہ نہیں جس پر آپ کا اپنے آجر کے ساتھ اتفاق ہوا تھا معاہدے میں۔

چونکہ آپ ایک انجینئر ہیں جو ایک پیشہ ورانہ قابلیت ہے اسی وجہ سے اگر آپ نئی ملازمت ڈھونڈتے ہیں یا نئی ملازمت کیلئے درخواست دیتے ہیں تو آپ کا آجر قانونی طور پر آپ پر کسی طرح پابندی نہیں لگا سکتا۔ یہ 1991 کے وزارتی آرڈر نمبر 13 کے آرٹیکل 2 کے مطابق ہے جس میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی ملازمین کو ایک ملازمت دوسری ملازمت میں منتقل کرنے کی اجازت دی جا سکتی ہے اگر وہ انجینئرز، ڈاکٹروں ، فارماسسٹ ، اور مرد اور خواتین نرسوں میں سے کسی شعبے سے تعلق رکھتے ہوں۔

چونکہ آپ انجینئر ہے تو آپ پر ملازمت کی پابندی عائد نہیں کی جا سکتی ہے اگر آپ اپنے ملازمت کے معاہدے میں درج شدہ نوٹس کی مدت پوری کرکے اپنے موجودہ ملازمت سے مستعفی ہوجائیں گے تو کسی قانونی پریشانی سے آزاد ہوں گے۔ چونکہ آپ کو اس بات کا یقین نہیں ہے کہ آیا آپ نے اپنے ملازمت کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں یا نہیں اسی لیے یہ سفارش کی جاتی ہے کہ آپ وزارت انسانی وسائل سے رجوع کریں اور ان سے درخواست کریں کہ آپ کو اس معاہدے کی ایک کاپی فراہم کریں جو آُ نے اپنے آجر کے ساتھ کیا ہے۔ اس معاہدے میں درج ہوگا کہ ملازمت چھوڑتے وقت کتنے عرصہ کیلئے نوٹس دینا ہوگا۔

قانون کے مطابق آپ اپنے ملازمت کے معاہدے میں ذکر شدہ نوٹس کی مدت پوری کرکے اپنے ملازمت سے استعفی دے سکتے ہیں۔ تاہم ، اگر آپ نوٹس دیئے بغیر اپنے ملازمت سے مستعفی ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں تو آپ کو نوٹس کی مدت کے بدلے معاوضے کی ادائیگی کرکے اپنے آجر کو معاوضہ ادا کرنے کا پابند کیا جاسکتا ہے۔ قانون کے مطابق اگر آپ اپنی موجودہ ملازمت چھوڑنے اور کسی نئی ملازمت اختیار کرنے کا انتخاب کرتے ہیں تو آپ کا آجر آپ پر ملازمت کی پابندی عائد کرنے کا مجاز نہیں ہوسکتا ہے کیونکہ آپ انجینئر ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button