Uncategorized

پاکستان اور ایران میں مختلف افغانستان کی صورتحال پر بات چیت، دونوں ممالک کے حکام نے افغانستان میں بنیادی انسانی حقوق کیلئے اقوام عالم سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا

اسلام آباد: وزیر مملکت امور خارجہ حنا ربانی کھر سے ایرانی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان نے ملاقات کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر مملکت امور خارجہ حنا ربانی کھر نے پرامن، مستحکم افغانستان کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ گہرے برادرانہ تعلقات دونوں ممالک کے درمیان یکجہتی کے مضبوط رشتوں کی بنیاد ہیں۔

حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ افغانستان کو متعدد پیچیدہ چیلنجز کا سامنا ہے۔افغان عوام کی مسلسل بہبود اور خوشحالی کو یقینی بنانا ہو گا۔ افغان عبوری حکومت کے ساتھ عالمی برادری کو مستقل تعاون ناگزیر ہے۔

ملاقات میں اس عزم کو دہرایا گیا کہ پاکستان اور ایران افغانستان کے دوست اور پڑوسی ہیں، دونوں کا اہم کردار ہے۔ ایرانی نمائندہ خصوصی نے پاکستانی ہم منصب، وزیراعظم کے معاون خصوصی محمد صادق سے بھی ملے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ سطح پر علاقائی امن اور ترقی کے نکات آگے بڑھانے، تعاون مزید مستحکم بنانے پر اتفاق ہوا۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button