Uncategorizedخلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں اسکول واپسی: شارجہ کے نجی اسکولوں کے طلباء نے نئے تعلیمی سال کی شروعات کرتے ہوئے پہلے دن سکولوں میں اپنی حاضری دی

خلیج اردو: شارجہ میں نجی اسکول کے طلباء نے نئے تعلیمی سال 2022-2023 کے پہلے دن اپنی حاضری لگائی، جو شارجہ پرائیویٹ ایجوکیشن اتھارٹی (SPEA) کی تعلیمی پیشرفت کو یقینی بنانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے بعد ممکن ہوا

شارجہ پرائیویٹ ایجوکیشن اتھارٹی (SPEA) چیئرمین ڈاکٹر محدث الہاشمی نے کہا کہ باڈی نے نجی تعلیمی اسکولوں میں تیاری کی سطح کو بلند کیا ہے اور اسکول کی منصوبہ بندی میں مثبت سنگ میل حاصل کیے ہیں۔ انہوں نے تعلیمی عمل میں خدمات سرانجام دینے والے محکموں اور فیکلٹی کی کوششوں اور نئے سال کے آغاز کی تیاری کے لیے ان کے تعاون کو بھی سراہا۔

انہوں نے کہا کہ: "تعلیم کے شعبے کو سپریم کونسل کے رکن اور شارجہ کے حکمران ڈاکٹر شیخ سلطان بن محمد القاسمی کی توجہ اور حمایت حاصل ہے، اور یہ اس اہم شعبے کے لیے ان کی لامحدود حمایت اور ان کی دلچسپی سے ظاہر ہے کہ کیسے انہوں نے تعلیمی عمل کی ترقی اور کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے تمام امکانات کا بروئے کار لایا۔”

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی حمایت مقامی اور عالمی سطح پر امارات کی مسابقت کو بڑھانے کے لیے کوششوں کو تحریک دیتی اور کارکردگی میں اضافہ کرتی ہے۔

شارجہ پرائیویٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل علی الحسانی نے تصدیق کی کہ SPEA نے پہلے معائنہ کیا تھا اور ‘ہم مستقبل ہیں’ کے نعرے کے تحت ایک بیک ٹو اسکول مہم شروع کی ہے۔

اس کا افتتاح قیادت کی ہدایات کے مطابق کیا گیا اور نوجوانوں کو تیار کرنے اور انہیں عالمی مسابقت کے سائنسی شعبوں کی طرف لے جانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ SPEA نے نئے تعلیمی سال کے آغاز کے لیے جلد تیاری کی اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ تمام اسکول تیار ہیں، میٹنگز کرنے اور انسپکشن کو لاگو کرنے کے لیے پہل کیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button