Uncategorized

دبئی پولیس نے چار ملین درہم کا سونا چوری کرنے والے چور کو چوبیس گھنٹوں میں گرفتار کر لیا

خلیج اردو

دبئی:دبئی پولیس نے  سونار کی دکان سے 4 ملین درہم مالیت کا آٹھ کلو سونا چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق نائف کے علاقے میں چور صبح سویرے سائن بورڈ کے ساتھ بنی کھڑکی توڑ کر دکان کے اندر داخل ہواسونا چوری کر کے لے گیا۔آٹھ کلو سونا چوری کرنے کے بعد چور دوسری امارات فرار ہوا جہاں اس نے چوری کیا گیا سونا اپنے ایک ساتھی کے پاس رکھوایا۔

 

پولیس کے مطابق انہیں صبح دس بجے چوری کی اطلاع دی گئی جس کے بعد ایک گھنٹے کے اندر چور کی شناخت کر کے اس کی تلاش شروع کی گئی۔پولیس نے چوبیس گھنٹے میں ہی دوسرے امارات میں چھپے چور اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرکے کے سونا بھی برآمد کرلیا۔نائف پولیس سٹیشن کے ڈائریکٹر طارق تحلق کے مطابق چور نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے اندر گھسنے کیلئے کئی روز تک دکان کی نگرانی کی۔

 

حکام نے دکانوں کے باہر لگے بڑے سائن بورڈز کو ہٹانے کے حوالے سے اقدامات شروع کئے ہیں جس پر چڑھ کر مزکورہ چور دکان میں داخل ہوا۔دبئی پولیس نے حفاظت کے پیش نظر مالکان سے اپنی دکانوں میں لگی کھڑکیوں کے ڈیزائن تبدیل کرنے کی اپیل کی ہے۔
SOURCE:KHALEEJ TIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button