Uncategorized

حکومت جواب دیں، اپوزیشن نے مریم نواز کے ہوٹل کے کمرے کا دروازہ توڑنے پر ایوان بالا میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کردیا

خلیج اردو
22 اکتوبر 2020
عاطف خان خٹک
اسلام آباد: مریم نوازشریف کے ہوٹل کے کمرے کا دروازہ توڑنے کا معاملہ ، اپوزیشن کا معاملہ سینیٹ میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینیٹرعائشہ رضا فاروق نے سینیٹ سیکرٹریٹ میں توجہ دلاؤنوٹس جمع کرادیا ۔

توجہ دلاؤ نوٹس میں وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری سے معاملے پر ایوان کوجواب دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا مریم نوازکے ہوٹل کے کمرے کا دروازہ توڑنا پرائیویسی میں مداخلت اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وزیر انسانی حقوق خود ایک عورت ہیں وہ عورت کی پرائیویسی میں مداخلت کے معاملے پر ایوان میں جواب دیں۔

اکتوبر 19 کو سندھ میں مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن صفدر کو صوبہ سندھ کے شہر کراچی میں پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ ان پر مزار قائد کے احاطے میں سیاسی نعرے لگانے کا الزام تھا۔ واقعے کے بعد مریم نواز نے ردعمل میں بتایا تھا کہ ان کے کمرے کا دراہ توڑ کر صفدر کو گرفتار کیا گیا۔

واقعے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے مذمت کی تھی اور بلاول بھٹو زرداری نے آرمی چیف اور انٹلی جنس ادارے کے چیف سے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد آرمی چیف نے نوٹس لیتے ہوئے کورکمانڈر کراچی سے رپورٹ طلب کی تھی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button