Uncategorized

دبئی میٹرو اسٹیشنز میں اب آپ کے وقت کی بچت ہوگی، اب آپ کیلئے کونسی سہولت جاری کی جارہی ہے؟

خلیج اردو
26 اکتوبر 2020
دبئی: دبئی کے پبلک ٹرانسپورٹ میں اب چہرے سے شناخت کرانے کے نظام کا آغاز ہوگا۔ سیکورٹی سسٹم کے پیش نظر چہرے کی مدد سے شناخت کرانے کی ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔

اس حوالے سے حمدان سمارٹ اسٹیشن کا افتتاح دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے کیا ہے۔ جس کا مقصد شہریون کی حفاظت اور قانون کی حکمرانی کیلئے ٹریفک کا سسٹم جدید تر بنایا گیا اور اور حمدان سماڑت اسٹیشن میں کنٹرول روم قائم کی گئی ہے جس سے ٹریفک کے ہموار بہاؤ کے ساتھ ساتھ حادثات میں کمی کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

دبئی پولیس کے ٹرانسپورٹ سیکورٹی ڈیپاٹمنٹ کے عہدیدار جمال راشد کا کہنا ہے کہ دبئی میٹرو میں چہرے سے شناخت کی ٹیکنالوجی کو انسٹال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کو دیکھنے کیلئے پہلے سے ٹیکنالوجی موجود ہے۔

اس ٹیکنالوجی سے منٹوں میں کورونا کے مریض کی نشاندہی ہوتی ہے۔

شیخ حمدان کو اس موقع پر سمارٹ سیکورٹی سسٹم سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر شیخ حمدان کا کہنا تھا کہ دبئی کا سیکورٹی شعبہ عالمی سطح پر نمایاں مقام کا حامل ہے۔ ہم معاشرے کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کا لائیں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button