Uncategorizedمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے لئے فلائٹس:پاکستانی اور بھارتی شہریوں کا پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کرنے کی درخواست

خلیج اردو 20 نومبر 2021
دبئی: بھارت کی جانب سے متحدہ عرب امارات کو لازمی پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کرنے کی درخواست کے بعد پاکستان اور بھارتی مسافروں نے اپنے مسائل کے حل کے لیے خلیج ٹائمز سے رابطہ کرلیا۔

 

آنندہ کمار جو کہ دبئی کے ایک بزنس مین ہیں اور اکثر اپنے کام کے سلسلے میں بھارت کے مختلف شہروں کا سفر کرتے رہتے ہیں ،کہتے ہیں کہ "پی سی آر ٹیسٹ کی وجہ سے ان کا کافی وقت ضائع ہو جاتا ہے جس کے باعث ان کو اپنے سامان کی خریداری کیلئے زیادہ وقت نہیں مل پاتا”۔آنندہ کمار کے مطابق پہلے انہیں احمد آباد سے دبئی تک چار گھنٹے لگتے تھے لیکن اب یہ سفر 8 گھنٹوں سے زیادہ کا ہو چکا ہے۔کمار کہتے ہیں کہ ابانکا سفر پر انکا خرچہ بھی بڑھ گیا ہے جس میں پی سی آر ٹیسٹ بھی شامل ہے۔پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم ہونے سے انکو بہت آسانی ہوگی۔

 

 

پاکستانی مسافر احمد اکرم جو کہ ملازمت کے سلسلے میں متحدہ عرب مارات میں رہائش پذیر ہیں، کہتے ہیں کہ انہیں پاکستان میں اپنے گھر سے ایئرپورٹ تک چھ گھنٹے لگتے ہیں جو کہ اپنے بوڑھے ماں باپ کے ساتھ سفر کیلئے بہت زیادہ ہیں۔ان کے مطابق پہلے انہیں اپنے گھر سے دبئی تک سفر میں 8 سے 9 گھنٹے لگتے تھے لیکن اب یہ سفر 15 سے 16 گھنٹے پر محیط ہو چکا ہے۔
احمد اکرم نے پاکستان میں کرونا کیسز کی کمی کے بعد پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

 

متحدہ عرب امارات نے رواں سال اپریل میں کورونا کیسز کے باعث پاکستان اور بھارت کے لیے فلائٹ آپریشنز معطل کردی تھی تاہم اگست میں صرف پی سی آر ٹیسٹ کرانے والے مسافروں کو متحدہ عرب امارات آنے کی اجازت دی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button