عالمی خبریں

ایران نے حکومت مخالف بدامنی کے الزام میں جیل میں قید اداکارہ علیدوستی کو رہا کر دیا۔

خلیج اردو 

ایران :آسکر ایوارڈ یافتہ فلم دی سیلز مین میں اداکاری کرنے والی ترانہ علیدوستی کو ضمانت پر رہا کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا نے بدھ کے روز اطلاع دی ہے کہ انہیں حکومت مخالف مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن پر تنقید کرنے پر حراست میں لیا گیا تھا جس نے کئی مہینوں سے اسلامی جمہوریہ کو لرز کر رکھ دیا تھا۔

2017 میں اکیڈمی ایوارڈجیتنے والے "دی سیلز مین” میں اپنے کردار کے لیے سب سے زیادہ مشہور،فنکارہ علیدوستی نے احتجاج کی حمایت کی تھی،احتجاج کی حمایت میںاپنی انسٹاگرام پرحجاب کے بغیر ایک کتبے کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے جس پر کرد زبان میں "عورت، زندگی اور آزادی کی نعرے درج تھے جو ایران میں عوامی احتجاج میں ایک مقبول نعرہ ہے۔

نیم سرکاری نیوز ایجنسی’’ آئی ایل این اے ‘‘ نے خبر دیتے ہوئے کہا کہ علیدوستی، جسے 17 دسمبر کو گرفتار کیا گیا تھا، آج ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

تہران کی بدنام زمانہ ایون جیل کے سامنے لی گئی علیدوستی کی تصویر سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کی گئی۔

اخلاقی پولیس کی حراست میں نوجوان کرد خاتون مہسا امینی کی موت پر شروع ہونے والے مظاہروں نے 1979 کے انقلاب کے بعد سے شیعہ مسلمانوں کی حکومت والی اسلامی جمہوریہ کے لیے سب سے بڑا قانونی چیلنج کھڑا کر دیا ہے۔

امینی کی موت کے بعد سے، تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے، ملک کے علما کے حکمرانوں کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے، خواتین نے ملک بھر میں غصے میں اپنے سروں کے اسکارف اتارے اور جلائے۔

درجنوں خواتین ایرانی اداکاراؤں اور فنکاروں نے ان مظاہروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے، جن میں خواتین نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button