عالمی خبریںفن و فنکار

سڑکوں پر غبارے بیچنے والی لڑکی ماڈل بن گئی

خلیج اردو: بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیرالہ کی سڑکوں پر غبارے بیچنے والی کسبو نامی لڑکی فوٹوگرافر کے ایک پرکشش فوٹو شوٹ کے لیے ماڈلنگ کرنے کے بعد انٹرنیٹ کی مشہور شخصیت بن گئی۔

رپورٹس کے مطابق چھوٹے شہر کی کسبو جو غبارے بیچ کر اپنی زندگی گزار رہی تھی لیکن انٹرنیٹ پر جنگل کی آگ کی طرح پھیلنے والی اس کی تصاویر نے اس کی زندگی بدل دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کسبو کی پیدائش ایک غریب گھرانے میں ہوئی تھی، اس نے چھوٹی عمر میں ہی والد کو کھو نے کے بعد ماں کے ساتھ مل کر خاندان کی کفالت کرنے کے لیے غبارے بیچنا شروع کر دیے۔

کسبو مشہور کیسی ہوئی؟

اکیسویں صدی انٹرنیٹ کی ہے جہاں سوشل میڈیا پر ہر روز لاکھوں ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کی جاتی ہیں۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق شادی کے ایک فوٹوگرافر ارجن کرشنن نے کسبو کو کیرالہ میں فیسٹیول کے دوران دیکھا اور اس کی خوبصورتی کا دیوانہ ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق ارجن نے کسبو کو تیار کرکے اس کا فوٹو شوٹ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد فوٹوگرافر نے اس کی تصاویر انٹر نیٹ پر اپ لوڈ کیں اور دیکھتے ہی دیکھتے غبارے پیچنے والی معمولی لڑکی انٹرنیٹ کی دنیا میں مشہور ہوگئی۔

رپورٹس کے مطابق تصاویر کے وائرل ہونے کے بعد کسبو کی والدہ نے فوٹوگرافر اور دیگر افراد کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بہتر مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے کسبو کی مدد کریں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button